• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سرینگر میں تین ملی ٹینٹ معاونین گرفتار : پولیس

سرینگر میں تین ملی ٹینٹ معاونین گرفتار : پولیس

by امت ڈیسک
07/02/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

سری نگر،7 فروری: جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر میں پولیس نے تین ملی ٹینٹ معاونین کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے نقدی 31لاکھ روپیہ اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر لسجن کراسنگ کے نزدیک نوگام پولیس نے ناکہ لگایا جس دوران تین مشتبہ افراد نے جوں ہی پولیس ٹیم کو دیکھا تو انہوں نے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہاکہ پولیس نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کا ر لاکر تینوں کو حراست میں لے لیا۔گرفتار شدگان کی شناخت عمر عادل ڈار ولد غلام حسن ڈار ساکن سوئیہ ٹینگ، بلال احمد صدیقی ولد غلام احمد ساکن کرسو راجباغ اور سالک معراج ولد معراج الدین ساکن سوئیہ ٹینگ کے بطور ہوئی ہے۔موصوف ترجمان نے بتایا کہ گرفتار شدگان کے قبضے سے ایک بیگ برآمد کیاگیا اور تلاشی کے دوران بیگ سے 31لاکھ 65ہزار دو سو روپیہ ، ایک موبائیل فون ، لشکر طیبہ کے تین لیٹر پیڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ بلال احمد صدیقی اور ملک معراج کی جامہ تلاشی کے دوران لشکر طیبہ کے لیٹر پیڈ برآمد ہوئے۔پولیس ترجمان کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے دوران منکشف ہوا کہ تینوں ممنوع تنظیم لشکر طیبہ کے سہولیت کار ہے۔

انہوں نے کہاکہ سری نگر ضلع میں لشکر طیبہ کو مضبوط بنانے کی خاطر گرفتار شدگان نے رقم حاصل کی تھی اور یہ کہ مذکورہ رقم انہیں پاکستان میں مقیم ہینڈرز کی ہدایت پر ملی تھی .ان کے مطابق عسکری تنظیم کی طرف سے بڑی مجرمانہ سازش کے ایک حصے کے طورپر نقدی حاصل کی گئی تھی تاکہ یونین ٹریٹری جموں وکشمیر میں تخریبی سرگرمیوں کو انجام دے کر یہاں پر امن و امان کو درہم برہم کیا جاسکے۔پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 20کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہے اور اس حوالے سے مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہے۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اگنی ویر آر ایس ایس کا آئیڈیا ہے، اجت ڈوبھال اسے نوجوانوں پر تھوپ رہے ہیں: راہل گاندھی

Next Post

ترکیہ اور شام میں زلزلہ سے مرنے والوں کی تعداد سات ہزار سے متجاوز

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
ترکیہ اور شام میں زلزلہ سے مرنے والوں کی تعداد سات ہزار سے متجاوز

ترکیہ اور شام میں زلزلہ سے مرنے والوں کی تعداد سات ہزار سے متجاوز

آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر میں قومی پرچم لہرانے پر کوئی پابندی نہیں: انوراگ ٹھاکر

آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر میں قومی پرچم لہرانے پر کوئی پابندی نہیں: انوراگ ٹھاکر

سرنکوٹ میں حادثاتی گولی چلنے سے خاتون کی موت، شوہر گرفتار

کرال پورہ کپواڑہ میں دوران شب دم گھٹنے سے 5 افراد لقمہ اجل

منشیات کا قلعہ قمہ کرنے کے لئے پولیس متحرک: بارہمولہ میں 1، پلوامہ میں 4 گرفتار

منشیات کا قلعہ قمہ کرنے کے لئے پولیس متحرک: بارہمولہ میں 1، پلوامہ میں 4 گرفتار

پی ڈی پی رہنما محبوبہ مفتی کو حراست میں لیا گیا

پی ڈی پی رہنما محبوبہ مفتی کو حراست میں لیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »