• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
افواہیں دم توڑ گئیں؛ کم جونگ اُن منظرعام پر آگئے

افواہیں دم توڑ گئیں؛ کم جونگ اُن منظرعام پر آگئے

by امت ڈیسک
11/02/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن کئی روز سے تشویشناک حد تک منظرعام سے غائب تھے جس پر ان کی صحت کے حوالے سے افواہیں زیر گردش تھیں جو ان کی ملٹری پریڈ میں اپنی بیٹی کے ہمراہ شرکت سے دم توڑ گئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کو ایک خفیہ ریاست اور ان کے 39 سالہ حکمراں کم جونگ اُن کو ایک پر اسرار شخصیت کے طور پر جانا جاتا ہے۔ سیکیورٹی کے نام پر ان سے متعلق درست خبریں ملنا تقریباً ناممکن ہوتا ہے۔ ان سے متعلق اُتنا ہی جانا جا سکتا ہے جتنا وہ بتانا چاہیں۔

خطے میں دو سال کے دوران کافی تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ کم جونگ اُن نے سابق امریکی صدر اور سخت ترین حریف جنوبی کوریا کے سابق صدر سے بھی تین بار تاریخی ملاقاتیں کیں اور ایک معاہدہ بھی طے پایا تھا۔

اس معاہدے کے تحت شمالی کوریا کو اپنے ایٹمی تجربات ختم کرکے ایٹمی تنصیبات بند کرنا تھیں اور جنوبی کوریا کے ساتھ خوشگوار تعلقات کی بنیاد رکھنی تھی جس کے بدلے میں شمالی کوریا سے عالمی پابندیوں کا خاتمہ ہوسکے گا۔

تاہم اس معاہدے پر عمل درآمد نہیں ہوسک تھا۔ فریقین نے ایک دوسرے پر معاہدے سے روح گردانی کے الزامات عائد کیے تھے۔ پھر امریکا اور جنوبی کوریا کے حکمراں بھی تبدیل ہوگئے اور بات وہیں پہنچ گئی جہاں سے شروع ہوئی تھی۔

اس کے بعد ایک وقت ایسا بھی آیا جب جم جونگ اُن طویل عرصے کے لیے منظر عام سے غائب ہوگئے اور ان کی بہن کو معاملات سنبھالتے دیکھا گیا۔ شمالی کوریا کے حکمراں جب منظر عام پر آئے تو کافی نحیف اور کمزور تھے۔

جس کی وجہ تاحال واضح نہیں لیکن کہا گیا تھا کہ وہ علیل تھے اور انھوں نے اپنا وزن کم کیا ہے۔ اس کے بعد سے کم جونگ اُن ہمیشہ اپنی بہن کے ساتھ ہی نظر آتے جس سے اس بات تقویت ملی کہ آئندہ حکمرانی کا تاج ان کی بہن کے سر سجے گا۔

تاہم چار ماہ قبل نومبر میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تجربے کے موقع پر وہ اپنی بہن کے بجائے پہلی بار اپنی 10 سالہ بیٹی کو ساتھ لائے جو شاید کی ان کی بڑی بیٹی ہیں اور ان کا نام کم جو اے ہے۔

دو بار اپنے والد کے ساتھ منظر عام پر آنے کے بعد سے قیاس آرائیاں ہورہی ہیں کہ یہ آمد و انتظام آئندہ حکمرانی کے لیے تیاری ہے تاہم ایک بار پھر کم جونگ اُن منظر عام سے غائب ہوگئے۔

کم جونگ اُن دوسری بار کی طویل غیر حاضری کے بعد ملٹری پریڈ میں منظر عام پر آگئے اور ان کے ساتھ ان کی بیٹی بھی تھیں جنھیں ملک میں اب محترم بیٹی کے نام سے جانا جاتا ہے۔

دوسری جانب غیر ملکی مبصرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ کم جونگ اُن دنیا بھر میں اپنی شناخت کو ایک جنگجو کے بجائے شفیق باپ کی طرح کرانے کے لیے بیٹی کو ساتھ لا رہے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وزیر اعظم نے الجامعۃ السیفیہ عربی اکیڈمی کے ممبئی کیمپس کا افتتاح کیا

Next Post

ہندوستانی مسلمانوں کے لیے سب سے بہتر سرزمینِ ہے؛ ہندوستان، ملک جتنا مودی کا، اتنا مدنی کا ہے: محمود مدنی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
ہندوستانی مسلمانوں کے لیے سب سے بہتر سرزمینِ ہے؛ ہندوستان، ملک جتنا مودی کا، اتنا مدنی کا ہے: محمود مدنی

ہندوستانی مسلمانوں کے لیے سب سے بہتر سرزمینِ ہے؛ ہندوستان، ملک جتنا مودی کا، اتنا مدنی کا ہے: محمود مدنی

جوبائیڈن نائب صدر امریکہ کملا ہیرس کا تلفظ بھول گئے

امریکا نے فضا میں اڑنے والا پراسرار ڈھانچہ مار گرایا

گھر کے قریب ویران جگہ درخت لگانے پر برطانوی شہری کو بھاری جرمانہ

گھر کے قریب ویران جگہ درخت لگانے پر برطانوی شہری کو بھاری جرمانہ

ہلاکتوں کی تعداد اکیس ہزار سے تجاوز،  ریسکیو آپریشن ابھی بھی جاری

ترکیہ : زلزلہ میں منہدم عمارتوں کے مالکان کے سفر پر پابندی

امیت شاہ یکم اکتوبر سے دو روزہ دورہ جموں کشمیر کریں گے

این ڈی اے جموں و کشمیر میں ملی ٹنسی پر قابو پانے میں کامیاب : امیت شاہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »