امت نیوز ڈیسک //
جنوبی کشمیر میں پیر کی صبح ایک گاڑی میں آگ بھڑک اٹھنےسے شہری جھلس کر جاں بحق ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، اننت ناگ ضلع کے کو کر ناگ کے پسنز گام علاقے میں پیر کو ایک ایکو گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، جس دوران ایک شہری جھلس کر ہلاک ہو گیا۔
پولیس عہدیدار نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گاڑی میں اچانک پیر کی صبح اس وقت آگ لگ گئی جب اس میں اکیلا ڈرائیور سوار تھا۔ متوفی کی شناخت شبیر احمد را تھر ولد محمد اشان را تھر ساکنہ پینز گام کے بطور ہوئی ہے۔ وہ پیشے سے نانبائی تھا۔
انہوں نے بتایا، پولیس نے لاش کو طبی قانونی کارروائیوں کے لیے اپنی تحویل میں لے لیا ہے، بعد میں اہل خانہ کے سپر د کیا جائے گا۔









