امت نیوز ڈیسک//
ضلع پلوامہ میں سکیورٹی فورسز نے پیر کے روز 2 ملی ٹنٹوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
جموں و کشمیر پریس سروس کے موصولہ تفصیلات کے مطابق پلوامہ پولیس کو ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی جس کی بنا پر فوج اور پولیس نے مشترکہ طور پر نینہ بٹ پورہ میں مختلف جگہوں پر تلاشی کاروائی شروع کی جس دوران دو مشتبہ افراد کو سکوٹی پر ایک بیگ سمیت بھاگنے کی کوشش کی جس دوران سیکیورٹی فورسز نے مستحتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں افراد کو گرفتار کر کے تلاشی کاروائی کے دوران ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کر کے ان کے خلاف کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد ملی ٹنٹ تنظیم جیش محمد کے معاون کارکنان ہے۔







