• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
حکومت نوجوانوں کو روزگار دینے کے بجائے شراب فروخت کرنے پر توجہ دے رہی ہے:  محبوبہ مفتی

شمالی کشمیر کا دورہ کرنے سے روکا گیا : محبوبہ مفتی

by امت ڈیسک
02/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں و کشمیر):جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ محبوبہ مفتی کپوارہ کے کُنن پوشپورہ علاقے کا دورہ کرنے کی خواہاں تھی جہاں گزشہ روز قریب تین ماہ قبل لاپتہ ہوئے ایک مقامی شخص کی لاش گزشتہ روز برآمد ہوئی تھی۔ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ انہیں متوفی کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت پرسی کی اجازت نہیں دی گئی۔

سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا: ’’کنن پوش پورہ میں عبد الرشید کی مسخ شدہ لاش کی تصویریں دیکھ کر انتہائی پریشان ہو گئی۔ سیکورٹی کا بہانہ بنا کر مجھے اہل خانہ کے ساتھ ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔‘‘ اُن کا مزید کہنا تھا کہ’’مہینوں قبل فوج نے عبدالرشید کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا اس کے بعد ان کے ساتھ کیا ہوا اس کا کسی کو اندازہ نہیں۔ احتساب نہ ہونے کی وجہ سے 2019 کے بعد سے ایسے واقعات اب معمول بن چکے ہیں۔‘‘گورنمنٹ نوکری اور مالی امداد کا مطالبہ کرتے ہوئے محبوبہ کا کہنا تھا کہ ’’تحقیقات اور انکوائریاں مجرموں کو پکڑنے اور انصاف کی فراہمی میں ناکام رہی ہیں۔ ایک حقیقی تحقیقات کا حکم دئے جانے کی ضرورت ہے۔ اس وقت کم از کم لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ اور فوج کو چاہئے کہ متاثرہ خاندان کو سرکاری ملازمت اور مالی امداد فراہم کرے۔‘‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز سرحدی ضلع کپوارہ سے تعلق رکھنے والے عبدالرشید ڈار نامی ایک شخص، جو مبینہ طور پر گزشتہ برس دسمبر میں فوج کی جانب سے اٹھائے جانے کے بعد لاپتہ ہو گئے تھے، کی لاش 75روز بعد بر آمد کی گئی تھی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جی 20 کوہندوستانی تہذیب، اخلاقیات سے تحریک لینا چاہیے: مودی

Next Post

وزیراعظم، قائد حزب اختلاف اور چیف جسٹس پر مشتمل کمیٹی کی سفارش پر چیف الیکشن کمشنر، الیکشن کمشنرز کی تقرری ہوگی: سپریم کورٹ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
وزیراعظم، قائد حزب اختلاف اور چیف جسٹس پر مشتمل کمیٹی کی سفارش پر چیف الیکشن کمشنر، الیکشن کمشنرز کی تقرری ہوگی: سپریم کورٹ

وزیراعظم، قائد حزب اختلاف اور چیف جسٹس پر مشتمل کمیٹی کی سفارش پر چیف الیکشن کمشنر، الیکشن کمشنرز کی تقرری ہوگی: سپریم کورٹ

پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں مقیم 13جنگجوﺅں کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری

پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں مقیم 13جنگجوﺅں کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری

پروفیسر مسعود تنویر پرنسپل گورئمنٹ میڈیکل کالج سرینگر نامزد

پروفیسر مسعود تنویر پرنسپل گورئمنٹ میڈیکل کالج سرینگر نامزد

کشمیر میں اب ہڑتال اور پتھراﺅ کی جگہ لیپ ٹاپ اور کتابوں نے لی ، نوجوان اسٹارٹ اپ تحریک کو آگے بڑھائیں:امیت شاہ

کشمیر میں اب ہڑتال اور پتھراﺅ کی جگہ لیپ ٹاپ اور کتابوں نے لی ، نوجوان اسٹارٹ اپ تحریک کو آگے بڑھائیں:امیت شاہ

کشمیر میں ملی ٹنٹ مخالف کارروائیوں کے دوران اعلیٰ ٹیکنالوجی والے آلات اورگاڑیوں کااستعمال

کشمیر میں ملی ٹنٹ مخالف کارروائیوں کے دوران اعلیٰ ٹیکنالوجی والے آلات اورگاڑیوں کااستعمال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »