• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بڈگام میں فریقین کے آپسی تنازعہ میں 1 شخص لقمہ اجل، علاقے میں کہرام

موں میں دوست کے ہی ہاتھوں خاتون ڈاکٹر کا مبینہ قتل

by امت ڈیسک
10/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: جموں و کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں ایک خاتون ڈاکٹر پر چاقو سے حملہ کرکے مبینہ طور پر ہلاک کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ ہولی تہوار کے موقع پر اپنے دوست سے ملنے آئی تھی، جہاں اس پر چاقو سے حملہ کرکے اس کو مبینہ طور پر ہلاک کردیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کی۔ جموں کے جانی پور علاقے میں ایک خاتون ڈاکٹر کو اس کے ساتھی نے چاقو سے حملہ کر کے مبینہ طور پر قتل کر دیا۔ اس کے بعد ملزم نے خود کو بھی شدید زخمی کر لیا۔ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت 26 سالہ ڈاکٹر سمیدھا ولد کمل کشور شرما ساکن تالاب تلو (جموں) کے طور پر ہوئی ہے جبکہ ملزم کی شناخت جوہر گنائی ولد محمود گنائی ساکنہ بھدرواہ کے طور پر ہوئی ہے جو کہ پامپوش کالونی، جانی پور، جموں کا رہنے والا ہے۔

جانی پور پولیس کو کل شام ملزم کے ایک رشتہ دار کی طرف سے ایک فون کال موصول ہوئی کہ مذکورہ شخص نے اپنے فیس بک پیج پر شیئر کیا ہے کہ وہ اپنی زندگی سے تنگ آکر خودکشی کرنے جارہا ہے، جس کے بعد فوری طور پر پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم ایس ایچ او انسپکٹر وجے کمار کی قیادت میں جانی پور پمپوش کالونی میں ملزم کے گھر پہنچی، جہاں گھر کا مین گیٹ باہر سے بند پایا گیا تاہم گیٹ کو پولیس نے زبردستی کھولا اور پولیس ٹیم گھر میں گھس گئی، جہاں ملزم کو تشویشناک حالت میں دیکھ کر حیران رہ گئی، جس کے پیٹ میں چاقو کے وار سے زخم تھے اور اس کی ساتھ دوست ڈاکٹر سمیدھا کی لاش خون میں لت پت پڑی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لڑکی کے پیٹ میں بھی چاقو کے زخم تھے۔ ملزم اور لڑکی کی لاش کو فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال جموں پہنچایا گیا، جہاں ملزم اب بھی آئی سی یو میں داخل ہے کیونکہ اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ تاہم متوفی لڑکی کی لاش اس کے گھر والوں کے حوالے کر دی گئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں سیکشن 302 کے تحت ایف آئی آر نمبر 27/2023 پولیس اسٹیشن جانی پور میں درج کی ہیں اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پنجاب میں دو پاکستانی درانداز گرفتار : بی ایس ایف

Next Post

الطاف بخاری پارٹی کے دوسری مرتبہ صدر منتخب

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
Next Post
الطاف بخاری پارٹی کے دوسری مرتبہ صدر منتخب

الطاف بخاری پارٹی کے دوسری مرتبہ صدر منتخب

بھاجپا جموں کشمیر کو ہندو اکثریتی ریاست بنانے کے خواہاں : فاروق عبداللہ

سخت ترین دور سے نجات کیلئے سیاسی اور نظریاتی اختلافات بالائے طاق رکھنے چاہیے : فاروق عبداللہ

شی جن پنگ تیسری مدت کیلئے چین کے صدر منتخب

شی جن پنگ تیسری مدت کیلئے چین کے صدر منتخب

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ جھوٹ کا پلندہ : انوراگ ٹھاکر

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ جھوٹ کا پلندہ : انوراگ ٹھاکر

ایپ ٹیک معاملہ :جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے عرضی سنگل بینچ کو پاس منتقل کی

ایپ ٹیک معاملہ :جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے عرضی سنگل بینچ کو پاس منتقل کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »