امت نیوز ڈیسک //
ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر نے 20اپریل سے نئے تعلیمی سیشن کی شروعات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر تصدق حسین میر نے کہا کہ کچھ مقامی روزناموں میں ایک خبر شائع ہوئی ہے جس میںکہا گیا کہ سکولوں میں نیا تعلیمی سیشن 20 اپریل 2023 سے شروع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یہ خبر بے بنیاد ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول اداروں کے سربراہان کو پہلے سے ہی سخت ہدایات دے دی گئی ہیں کہ وہ پہلی سے ساتویں اور نویں جماعت کے امتحانات کے عمل کو 30مارچ تک مکمل کریں۔





