امت نیوز ڈیسک //
محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں 24 اور 25 مارچ کے دوران میدانی علاقوں میں بارشیں اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ 24 اور 25 مارچ کے دوران میدانی علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے اور ساتھ ہی تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہے انہوں نے کہا 24 مارچ کے سپہر سے ہی بارشیں شروع ہونے کے امکانات ہے۔
اس دوران محکمہ موسمیات نے کاشتکاروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے باغات میں 24اور 25 مارچ کو دوا پاشی چھڑکنے کے کام پر روک لگائے۔










