امت نیوز ڈیسک //
ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ کے بکی پورہ میں امتحان سے واپس آنے والی طالبہ کا اچانک دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئ۔
جموں کشمیر پریس سروس کے موصولہ تفضیلات کے مطابق 18 سالہ لڑکی نامی الفت 12 ویں جماعت کے امتحان سے واپس آنے کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگئی ۔
اس دوران لڑکی کو علاج و معالجہ کیلئے نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
جونہی اس کے موت کی خبر اس کے آبائی گاؤں میں پھیل گئی تو پورے علاقے میں صفحہ ماتم بچھ گئی اور پرنم آنکھوں کے ساتھ اس کو سپرد خاک کیا گیا۔










