امت نیوز ڈیسک //
ضلع سانبہ کے سرحدی علاقہ رکھ باروتیا میں ریلوے لائن کے قریب پیر کے روز ڈرون کے ذریعے گرائے جانے والا مشتبہ پیکیج برآمد ہوئی ہے جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کو شبہ ہے کہ یہ پیکیج سرحد پار سے ڈرون کے ذریعے گرایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں جموں و کشمیر کے سامبا، کٹھوعہ اور جموں اضلاع میں ہتھیاروں، منشیات، نقدی اور دھماکہ خیز مواد کو بین الاقوامی سرحد کے پار سے ڈرون کے ذریعے چھوڑے جانے کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔









