کولگام ایئر فورس سارجنٹ رامبن میں کار حادثے میں ہلاک
سری نگر، 04-اپریل،: کولگام کے ایئر فورس سارجنٹ (ایس جی ٹی) کی منگل کو رامبن میں قومی شاہراہ پر ایک سڑک حادثے میں موت ہوگئی۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق، مسافر گاڑی میں اکیلا سفر کر رہا تھا جس کا رجسٹریشن نمبر JK18B-3678 تھا جب یہ ماروگ کے قریب NH-44 پر گہری کھائی میں جا گری۔ انہوں نے متوفی کی شناخت سرفراز احمد بٹ ولد محمد جبار بٹ ساکنہ پونیواہ کولگام کے طور پر کی ہے۔ دریں اثنا، پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔





