• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے امکان

کشمیر میں موسلادھار بارشیں، چھ اپریل تک رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

by امت ڈیسک
04/04/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارشیں ہوئیں وہیں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی رک رک کر بارشوں کا امکان ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 6 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں موسم بہتر ہوسکتا ہے اور 7 سے 12 اپریل تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔ محکمے نے باغ مالکان سے 6 اپریل تک باغوں کی دوا پاشی کرنے سے اجتناب کرنے کی تاکید کی ہے۔ادھر سری نگر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ اسی مدت کے دوران قاضی گنڈ میں 4.8 ملی میٹر، پہلگام میں 6.5 ملی میٹر، کپوارہ میں 19.5 ملی میٹر اور گلمرگ میں 10.8 ملی یٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ بارشوں کے بیچ وادی میں شبانہ درجۂ حرارت میں کہیں اضافہ تو کہیں گراوٹ درج ہوئی ہے۔ گرمائی دارالحکومت سری نگر میں کم سے کم درجۂ حرارت 6.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت 7.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجۂ حرارت 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجۂ حرارت 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت 7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجۂ حرارت 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت 5.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ صوبہ جموں میں بھی گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشیں ہوئی ہیں۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پی ایم مودی نے ڈی آر آئی پر پانچویں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کیا۔

Next Post

ڈی سی کشتواڑ نے ڈیجی سکشم کے تحت ڈیجیٹل سکلز ٹریننگ کا افتتاح کیا۔

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
Next Post

ڈی سی کشتواڑ نے ڈیجی سکشم کے تحت ڈیجیٹل سکلز ٹریننگ کا افتتاح کیا۔

چین نے اروناچل پردیش کے گیارہ مقامات پر جنوبی تبت کا دعویٰ کیا

چین نے اروناچل پردیش کے گیارہ مقامات پر جنوبی تبت کا دعویٰ کیا

قومی شاہراہ پر حادثہ 1 مسافر ہلاک، 2 موٹر سائیکل سوار زخمی

قومی شاہراہ پر حادثہ 1 مسافر ہلاک، 2 موٹر سائیکل سوار زخمی

عید الفطر کی نماز امسال عید گاہ سرینگر میں ادا کی جائے گی/ وقف بورڈ

عید الفطر کی نماز امسال عید گاہ سرینگر میں ادا کی جائے گی/ وقف بورڈ

CUK نے 'مہارت اور انٹرپرینیورشپ ڈیو' پر آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »