• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
این سی کے نائب صدر نے منشیات اسمگلنگ کیس کے ملزم کی رہائی پر مبارکباد پیش کی، ویڈیو وائرل

این سی کے نائب صدر نے منشیات اسمگلنگ کیس کے ملزم کی رہائی پر مبارکباد پیش کی، ویڈیو وائرل

by امت ڈیسک
04/04/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
کپواڑہ: شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں نیشنل کانفرنس (این سی) کے سابق وزیر و این سی کے نائب صدر چودھری محمد رمضان نے ڈرگ اسمگلنگ کیس میں ضمانت پر رہا ہونے والے ڈی ڈی سی ممبر ایڈوکیٹ آمنہ مجید کے شوہر عبدالمجید صوفی کا استقبال کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ نیشنل کانفرنس کے رہنما ان کے استقبال کے لئے ان کے گھر گئے۔جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو میں سابق وزیر اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر چودھری محمد رمضان کو عبدالمجید صوفی کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ ڈی ڈی سی ممبر ایڈوکیٹ آمنہ مجید کے شوہر عبدالمجید صوفی کو سنہ 2021 میں ایک ڈرگ اسمگلنگ کیس میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور کچھ دنوں پہلے ہی اسمگلنگ کیس میں عدالت سے ضمانت ملی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا اور سنا جاسکتا ہے کہ رمضان چودھری نے گھر میں داخل ہونے سے قبل عبدالمجید صوفی کو کہا کہ تو ہی چیو مبارک (آپ کو مبارک ہو)۔ خبر رساں ادارے کے رابطہ کرنے پر چودھری محمد رمضان نے اپنے اس اقدام کا دفاع کیا۔چودھری محمد رمضان نے کہا کہ ڈرگ اسمگلنگ کیس میں ضمانت پر رہا ہونے والے عبدالمجید صوفی کی بیوی ایڈوکیٹ آمنہ نیشنل کانفرنس کی ڈی ڈی سی ممبر ہیں۔

ان کے شوہر کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے لہذا ان کے گھر جانا ہماری ذمہ داری تھی، عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ چودھری رمضان نیشنل کانفرنس، کانگریس کے دور اقتدار میں وزیر کے عہدے پر فائز تھے لیکن سنہ 2014 کے انتخابات میں انہیں ہندواڑہ حلقہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ملی ٹینسی فنڈنگ: ایس آئی اے نے کشمیر میں چھ مقامات پر چھاپے مارے

Next Post

کولگام ایئر فورس سارجنٹ رامبن میں کار حادثے میں ہلاک

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
مذہبی بنیادوں پر جموں و کشمیر کی تقسیم دو قومی نظریے کی توثیق ہوگی: محبوبہ مفتی

پیر پنجال اور چناب ویلی کے لیے ڈویژنل درجہ کا معاملہ: محبوبہ مفتی کا نیشنل کانفرنس سے واضح موقف کا مطالبہ

20/01/2026
Next Post

کولگام ایئر فورس سارجنٹ رامبن میں کار حادثے میں ہلاک

پی ایم مودی نے ڈی آر آئی پر پانچویں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کیا۔

اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے امکان

کشمیر میں موسلادھار بارشیں، چھ اپریل تک رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

ڈی سی کشتواڑ نے ڈیجی سکشم کے تحت ڈیجیٹل سکلز ٹریننگ کا افتتاح کیا۔

چین نے اروناچل پردیش کے گیارہ مقامات پر جنوبی تبت کا دعویٰ کیا

چین نے اروناچل پردیش کے گیارہ مقامات پر جنوبی تبت کا دعویٰ کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »