امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر انتظامیہ نے وادی کشمیر میں مندروں کی غیر قانونی جائداد پر قبضہ متعلق تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں وادی میں مندروں کی جائیداد کی غیر قانونی لیز پر خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
جبکہ وادی کشمیر کے تمام 10 اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مندروں کی جائیداد کی غیر قانونی لیز پر تحقیقات کرکے ایک ہفتے کے اندر اندر رپورٹ پیش کریں۔








