• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
این آئی ٹی سرینگر نے تیار کیا پہلا گوکارٹ ریسنگ ماڈل

این آئی ٹی سرینگر نے تیار کیا پہلا گوکارٹ ریسنگ ماڈل

by امت ڈیسک
08/04/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں و کشمیر):سرینگر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) کے 25 طلباء نے کشمیر کا پہلا گو کارٹ ریسنگ ماڈل (جی -01) تیار کر لیا ہے۔ یہ آل انڈیا گو کارٹنگ مقابلے میں حصہ لے گا جو اگلے ہفتے کوئمبٹور، تمل ناڈو میں منعقد ہوگا۔ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق رجسٹرار پروفیسر سید قیصر بخاری اور انچارج ڈائریکٹر این آئی ٹی، سرینگر، پروفیسر ایم ایف وانی نے ٹیم گرودا کے پہلے ریسنگ ماڈل (جی -01) کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ تقریب میں سبھی ڈینز اور مختلف شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 25 طلباء کی ٹیم کو شعبہ مکینیکل کے سربراہ پروفیسر عدنان قیوم نے جمع کیا اور وہ ڈاکٹر ایچ ایس پالی اور دنیش کمار راجندرن کی رہنمائی میں گزشتہ کچھ مہینوں سے کیمپس میں پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گو کارٹ میں بجاج پلسر 150 انجن استعمال کیا گیا ہے جسے مختلف ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے ری ڈیزائن کیا گیا ہے اور یہ ڈیزل ایندھن پر چلتا ہے اور اس کی ٹاپ اسپیڈ 150 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔این آئی ٹی کی جانب سے جاری بیان میں سڑک پر چلنے سے قبل، آزمائشی رن کامیابی سے مکمل ہو گیا سبھی معیاری جانچ پڑتال، ٹیسٹ وغیرہ مکمل/پاس کر لئے گئے۔ ٹیم گروڑا کے ماڈل کی تعریف کے حوالہ سے انچارج ڈائریکٹر پروفیسر ایم ایف وانی نے کہا کہ ’’یہ پورے انسٹی ٹیوٹ کے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ ’’یہ پہلی بار ہے کہ طلباء نے گو کارٹ ماڈل تیار کیا ہے۔ یہ ابھی شروعات ہے اور بہت کچھ آنے والا ہے۔ ہمارے طلباء دن رات اختراعات پر کام کر رہے ہیں اور ہم کیمپس میں اپنے انفراسٹرکچر کو بھی اپ گریڈ کر رہے ہیں۔‘‘ڈائریکٹر این آئی ٹی سرینگر، پروفیسر (ڈاکٹر) راکیش سہگل نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’حالیہ دہائیوں میں گو کارٹ کشمیر میں ایک نیا ایڈیشن ہے اور یہ جنوبی بھارت کی ریاستوں میں زیادہ مقبول ہے۔‘‘ ان کا کہنا ہے کہ ’’وادی میں اختراعات کا رجحان ہر شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ تیار ہو رہا ہے اور ہمارے طلباء اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔‘‘

ادھر، ٹیم گروڈا کے فیکلٹی کوآرڈینیٹر، ڈاکٹر دنیش کمار راجندرن، نے کہا کہ ’’یہ اُس محنت اور اختراع کا بین ثبوت ہے جو این آئی ٹی سرینگر کی شناخت ہے۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ ’’ہماری ٹیم تمل ناڈو میں کیری موٹرز کوئمبٹور کے ذریعہ منعقد ہونے والے آل انڈیا گو کارٹنگ مقابلے میں حصہ لے گی۔ طلباء اچھی تربیت یافتہ ہیں اور آنے والے دنوں میں حیرت انگیز کارنامے کرنے کے متحمل ہیں۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پی ایم مودی نے تلنگانہ میں وندے بھارت ایکسپریس کا کیا آغاز

Next Post

ضلع ترقیاتی کمیشنر کولگام نے ڈسٹرکٹ اسپتال اور دیگر ترقیاتی کاموں کا اچانک معائنہ کیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
ضلع ترقیاتی کمیشنر کولگام  نے ڈسٹرکٹ اسپتال اور دیگر ترقیاتی کاموں کا اچانک معائنہ کیا

ضلع ترقیاتی کمیشنر کولگام نے ڈسٹرکٹ اسپتال اور دیگر ترقیاتی کاموں کا اچانک معائنہ کیا

ایگزیکٹو انجینئر ایم آئی ڈی شادی پورہ نے 2 ماتحتوں پر بدسلوکی کا الزام لگایا، احتجاجاً چھٹی پر چلے گئے

ایگزیکٹو انجینئر ایم آئی ڈی شادی پورہ نے 2 ماتحتوں پر بدسلوکی کا الزام لگایا، احتجاجاً چھٹی پر چلے گئے

چیف ہارٹیکلچر آفیسر جموں میں رشوت کے معاملے میں گرفتار*

چیف ہارٹیکلچر آفیسر جموں میں رشوت کے معاملے میں گرفتار*

جموں کشمیر نے مختلف زمروں میں تین قومی پنچایت ایوارڈ حاصل کئے ہیں:منوج سنہا

جموں کشمیر نے مختلف زمروں میں تین قومی پنچایت ایوارڈ حاصل کئے ہیں:منوج سنہا

جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کے مزید 6ہزار 568 مثبت معاملات، سات مریض فوت

جموں و کشمیر میں کووڈ 19 کے 77 مثبت معاملات درج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »