• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
حزب اللہ اور حماس کے سربراہوں کی بیروت میں ملاقات، مزاحمت کے محور پر تبادلہ خیال

حزب اللہ اور حماس کے سربراہوں کی بیروت میں ملاقات، مزاحمت کے محور پر تبادلہ خیال

by امت ڈیسک
10/04/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(بیروت) غزہ کی پٹی میں حکمران فلسطینی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ گذشتہ بدھ سے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں موجود ہیں۔

اسرائیل نے حماس پرالزام عاید کیا ہے کہ اس نے گذشتہ جمعرات کو جنوبی لبنان سے اس کے علاقے کی طرف 34 راکٹ فائر کیے تھے۔یہ علاقہ ایران کی حمایت یافتہ شیعہ تحریک حزب اللہ کا گڑھ ہے۔

اسرائیلی فوج نے جمعہ کوعلی الصباح جنوبی لبنان اور غزہ دونوں پر حملے کیے تھے۔اس سے پہلے غزہ کے ساحلی علاقے سے بھی اسرائیل کو نشانہ بنانے کے لیے راکٹ داغے گئے تھے۔

حزب اللہ نے اتوار کو ایک بیان میں کہاہے کہ تنظیم کے سربراہ حسن نصراللہ کے ساتھ اسماعیل ہنیہ کی ملاقات میں دونوں نے "مزاحمت کے محور کی تیاریوں” اور حالیہ پیش رفت کے تناظر میں اس کے ارکان کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

اس بیان میں مزاحمت کا محور سے مراد "لبنانی، فلسطینی، شامی اور ایران کے حمایت یافتہ دیگر گروپ” ہیں جو اسرائیل کے مخالف ہیں اور اس کے خلاف مزاحمتی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے اور غزہ میں مزاحمت کی شدت اور مقبوضہ بیت المقدس میں مسجدالاقصیٰ میں پیش آنے والے واقعات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

گذشتہ بدھ کو اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے صحن میں دھاوا بول دیا تھا اور وہ باجماعت ادا کرنے والے فلسطینیوں کو زبردستی ہٹا دیا تھا۔ اس کارروائی کے بارے میں صہیونی پولیس کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد ‘قانون توڑنے والے نوجوانوں اور نقاب پوش مظاہرین’ کو ہٹانا تھا۔

لبنان اور غزہ پر حملوں کے بعد اسرائیل نے اتوار کی صبح اعلان کیا تھا کہ اس نے شام کی سرزمین سے داغے گئے چھے راکٹوں کے جواب میں وہاں اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

صہیونی فوج کے مطابق اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں پر دو راکٹ گرے تھے جبکہ فضائی دفاعی نظام نے ایک کو ناکارہ بنا دیا تھا۔

اسرائیل پر تازہ ترین حملے حالیہ دنوں میں اسرائیلیوں کو نشانہ بنانے کے لیے دو الگ الگ واقعات میں تین افراد کی ہلاکت کے بعد کیے گئےہیں لیکن ان راکٹ حملوں کی کسی گروپ نے ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کو تل ابیب کے ساحل پر ایک اسرائیلی عرب نے اپنی کار کو پیدل چلنے والوں پر چڑھا دیا تھا جس کے نتیجے میں ایک اطالوی سیاح ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

اس سے قبل مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں پر حملے میں دو برطانوی اسرائیلی بہنیں ہلاک اور ان کی والدہ شدید زخمی ہو گئی تھیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ڈل جھیل کے علاقوں میں خلاف ورزی کا الزام: تحقیقات کے بعد افسر کی بعد از ریٹائرمنٹ تنزلی

Next Post

جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا وقت قریب : الطاف بخاری

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
الطاف بخاری پارٹی کے دوسری مرتبہ صدر منتخب

جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا وقت قریب : الطاف بخاری

پنچایت ممبرام فلاح و بہبود کے لیے کام کریں؛ای ڈی آئی ڈایئریکٹر کا شوپیاں میں گرام سبھا کے اجلاس سے خطاب

پنچایت ممبرام فلاح و بہبود کے لیے کام کریں؛ای ڈی آئی ڈایئریکٹر کا شوپیاں میں گرام سبھا کے اجلاس سے خطاب

جموں کشمیر میں بہت جلد سکولوں کو دوبارہ کھول دیا جائے گا

آج آٹھویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا

رامبن میں ڈرائیور سے رشوت لینے پر اے ایس آئی سمیت 2 پولیس اہلکار معطل

رامبن میں ڈرائیور سے رشوت لینے پر اے ایس آئی سمیت 2 پولیس اہلکار معطل

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ایشیا کی سب سے لمبی زوجیلا سرنگ کا معائنہ کیا

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ایشیا کی سب سے لمبی زوجیلا سرنگ کا معائنہ کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »