امت نیوز ڈیسک //
اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ نے پیر کو جموں، کشمیر ڈویژنوں کے آٹھویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا۔
ایک سرکاری خبر رساں ایجنسی- کے این او کے حوالے سے اطلاع دی گئی کے کہ دونوں صوبوث کے علاقوں میں، کم از کم 95.02 فیصد طالب علموں نے امتحانات پاس کیے ہیں جن میں جموں ڈویژن میں بالترتیب 93.85 اور کشمیر ڈویژن میں 95.85 طلباء شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں صوبوں کے پرائیویٹ سکولوں کے 98.58 فیصد طلباء نے بھی امتحانات کوالیفائی کیا ہے۔ جموں کے پرائیویٹ اسکولوں کے 97.84 فیصد اور کشمیر ڈویژن کے 95.53 طلباء نے امتحانات میں کوالیفائی کیا ہے۔
عہدیدار نے بتایا کہ امتحانات کے لئے کل 17,554,7 طلباء نے اندراج کیا تھا اور 16,956,4 امیدواروں نے امتحان میں کوالیفائی کیا۔










