• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بامبے ہائی کورٹ سے کشمیری پروفیسر کی عرضی خارج

بامبے ہائی کورٹ سے کشمیری پروفیسر کی عرضی خارج

by امت ڈیسک
15/04/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
ممبئی: بامبے ہائی کورٹ نے ایک کشمیری پروفیسر کی درخواست کو خارج کر دیا ہے۔ جس میں ان کے خلاف درج ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ عرضی گزار کا تعلق جموں و کشمیر سے ہے، جو کولہاپور کے ایک کالج میں بطور پروفیسر کام کرتے ہیں۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے لیے 5 اگست کو ‘سیاہ دن’ بتاکر واٹس اپ اسٹیٹس لگایا تھا۔ یاد رہے کہ اسی دن جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کو منسوخ کیا گیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے واٹس ایپ پر قابل اعتراض پیغامات بھی شیئر کیے تھے۔ انہوں نے 14 اگست کو پاکستان کا یوم آزادی مبارک جیسے پیغامات بھی شیئر کیے تھے۔ اس لیے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ پروفیسر نے اپنے خلاف مقدمے کو منسوخ کرنے کے لیے بامبے ہائی کورٹ سے رجوع کیا، لیکن بامبے ہائی کورٹ نے کیس کو منسوخ کرنے سے انکار کردیا۔

کورٹ نے کہا کہ حساس معاملات میں تنقیدی یا اختلافی خیالات کا اظہار مناسب تجزیہ کے بعد کیا جانا چاہیے۔ بنچ نے کہا کہ درخواست گزار، ٹیچر ہے، مذکورہ پیغامات سے لوگوں کے مختلف گروہوں کے دماغ پر اثر پڑا اور یہ سیکشن 153 اے کے تحت ایک جرم ہے۔ بنچ نے کہا کہ مقدمے کی سماعت کے دوران شواہد کی جانچ پڑتال کے بعد اس کی میرٹ کی بنیاد پر جرم کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔ اس لیے یہ ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کے لیے موزوں کیس نہیں ہے۔

جسٹس سنیل شکرے اور جسٹس ایم ایم ساٹھے نے ‘ایف آئی آر’ کو منسوخ نہ کرنے کے لیے ایک اہم مشاہدے پر روشنی ڈالی۔عدالت نے کہا کہ یہ بغیر کسی تشخیص اور جواز کے شیئر کیا گیا میسیج ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیر بحث واٹس ایپ میسیج سے کچھ لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے اور انہوں نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ اس لیے کولہاپور پولیس نے دفعہ 153 دے کے تحت کیس درج کرلیا۔ اس سلسلے میں ہائی کورٹ نے کہا کہ ہماری رائے میں دونوں پیغامات بھارت میں لوگوں کے مختلف گروہوں کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کرتے ہیں۔ اس لیے ایسے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے احتیاط کرنا چاہیے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کشمیر کے سب سے بڑے مدرسے میں 600 مسلمانوں نے اعتکاف کیا*

Next Post

ٹھیکیدار ذاتی استعمال کے لیے اسٹریٹ لائٹس سے بلب ہٹاتا ہے۔

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
Next Post

ٹھیکیدار ذاتی استعمال کے لیے اسٹریٹ لائٹس سے بلب ہٹاتا ہے۔

*ڈسٹرکٹ کورٹ ایس جی آر میں خصوصی لوک عدالت کا انعقاد*

*ڈسٹرکٹ کورٹ ایس جی آر میں خصوصی لوک عدالت کا انعقاد*

نرسری تا یو کے جی کے طلبا اسکول بیگ سے مستثنیٰ

نرسری تا یو کے جی کے طلبا اسکول بیگ سے مستثنیٰ

*رمضان: لوگ مسافروں، راہگیروں کو افطار دیتے ہیں تاکہ اللہ تعالیٰ سے ’’عظیم انعامات حاصل کریں‘‘*

*آل جے اینڈ کے شیڈول کاسٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر امبیڈکر کی 132ویں سالگرہ منائی*

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »