امت نیوز ڈیسک//
سری نگر، 21 اپریل: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں جمعہ کو ایک گاڑی سڑک سے پھسل جانے سے 5 سیاحوں سمیت کم از کم چھ افراد زخمی ہو گئے۔
ایک اہلکار نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا- پہلگام میں گاڑی سڑک سے پھسلنے سے 5 سیاح اور ایک مقامی ڈرائیور زخمی ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ کے فوراً بعد تمام زخمیوں کو علاج کے لیے جی ایم سی اننت ناگ لے جایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام زخمیوں کی حالت مستحکم ہے۔









