امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر پولیس نے منگل کے روز ضلع سرینگر کے عید گاہ پارک میں گنڈہ گردی کرنے کے الزام میں 3 افراد کی گرفتاری عمل میں لاکر مار پیٹ میں استعمال ہونے والے ہتھیار بھی برآمد کئے ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے عید گاہ پارک میں بے رحمی سے 2 افراد کے ساتھ مار پیٹ کی ہے، جو کہ زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن سفاکدل میں کیس درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔










