امت نیوز ڈیسک//
سری نگر، 27 اپریل: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو کہا کہ بالی ووڈ کا 1980 جیسا شاندار دور جموں و کشمیر میں لوگوں کی حمایت سے واپس آرہا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق سنبل میں ایک تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ایل جی سنہا نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں کشمیر میں تقریباً 300 فلموں کی شوٹنگ ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل بالی ووڈ کے مشہور ہدایت کار راجکمار ہیرانی ان سے ملنے آئے اور شاہ رخ خان بھی فلموں کی شوٹنگ کے سلسلے میں وادی میں ہیں جو کہ یہاں کی زمینی صورتحال کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ایل جی سنہا نے کہا کہ 1980 کی دہائی کا شاندار دور جموں و کشمیر میں لوگوں کی حمایت سے لوٹ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ کی واپسی سے روزگار پیدا کرنے اور جموں و کشمیر کی معاشی حالت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔









