امت نیوز ڈیسک//
جموں، 29 اپریل: راجوری ضلع میں لائن آف کنٹرول کے قریب ہفتہ کو ایک فوجی گاڑی کے حادثے کا شکار ہونے سے دو فوجی ہلاک ہو گئے۔
سرکاری ذرائع نے جی این ایس کو بتایا کہ گاڑی سڑک سے پھسل کر تقریباً 200 فٹ نیچے ڈونگنن نالہ کے قریب ایک گھاٹی میں گر گئی۔ دو فوجیوں کو شدید چوٹیں آئیں اور انہیں فوجی اسپتال راجوری منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
ایک پولیس اہلکار نے جی این ایس کو بتایا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ذرائع نے سپاہیوں کی شناخت بہار کے حوالدار سدھیر کمار اور راجوری کے پرم ویر شرما کی ہے۔









