• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں وکشمیر: منشیات فروشی اور ممنوعہ ادویات کی زد میں

بارہمولہ کا دھنستا گاؤں!

رضوان سلطان

by امت ڈیسک
04/05/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

مسلسل بارشوں کے نتیجے میں شمالی کشمیرکے ضلع بارہمولہ کے کنڈی علاقےمیںکئی گاؤں سے زمین کھسکنے کی خبریں بھی آ رہی ہیں۔وہیںضلع کے شرپورہ گاؤں میں زمین دھنس جانے کی اطلاعات ہیں۔مقامی لوگوںکے مطابق اس گاوں میں2017 سے زمین دھنسنا شروع ہوئی اوراب تک لگ بھگ 50 مکانات زمین بوس ہوگئے۔ ’’اُمت نیوز‘‘ کے نمائندے نےجب علاقے کا دورہ کیا تو مقامی لوگوں نے بتایا کہ اب مسلسل بارشوں سے مزید 30 رہائشی مکانات میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔جبکہ اس گاوں سے گزرنے والی سڑک بھی دھنس گئ ہے۔گاوں دھنسنے کے بعد کئی کنبے دوسری جگہ ہجرت کرنے پر مجبورہو گئے لیکن متعدد ایسے کنبے ہیں جن کے پاس متبادل زمین نہیں تھی اور وہ وہیں شیڈ بنا کر آج بھی بارش اور برف میں انہیں عارضی خیموں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ جن میں چار بیٹیوں کے باپ محمد مقبول بٹ ہیں جو مزدوری کا کام کرتے ہیں۔ان درجنوں رہائشی مکانات میں ان کا مکان بھی 2019 دھنس گیا تھا۔ لیکن اسکے بعد وہ غربت کے باعثِ مکان تعمیر نہ کر پائے۔ انہوں نے ایک شیڈ بنایا اور پچھلے کچھ سالوں سے اسی میں رہائش پذیر تھے لیکن بدقسمتی یہ کہ پچھلے ہفتوں مسلسل بارشوں کے باعث وہاں بھی زمین دھنس گئ اور انہیں وہ شیڈ بھی خالی کر کے دوسرے شیڈ میں منتقل ہونا پڑا۔ یہی حالت چھ بچوں کے باپ فیاض احمد خان کی ہےجنہوں نے اپنے رہایشی مکان کے لیےپلنتھ ہی تعمیر کیاتھالیکن نتیجہ وہی نکلا زمین پلنتھ کے ساتھ دھنس گئ انہیں بھی دو شیڈ بدلنے پڑے۔اس گاؤں میں زمین دھنسنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور جو مکان اس وقت موجود ہیں ان میں بھی موٹی موٹی دراڑیں پڑ گئی ہیں لیکن ان کنبوں کے پاس کوئی متبادل جگہ نہیں ہےاور وہ مجبور ہو کر انہی گھروں میں رہ رہے ہیںجس وجہ سے یہاں کے باشندے 24 گھنٹے خوف میں جی رہے ہیں۔محمد یوسف میر کے رہائشی مکان میں باہر سے موٹی دراڑیں پڑی ہیں لیکن جو مکان کی حالت ہم نے گھر کے اندر دیکھی وہ دیکھ کر آپ بھی دھنگ رہ جائیں گے۔ ان کمروں کی حالت دیکھ کر آپ اندازہ کریں یہ کنبہ کیسے اس گھر میں رہ رہا ہوگا۔محمد یوسف کے مطابق 2016 میں انہونی نے قرضہ لے کر یہ گھر تعمیر کیا لیکن 2019 سے ہی اس میں دراڑیں پڑنا شروع ہوئیں۔ایسی ہی کچھ حالت دیگر کئی گھروں کی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وادی میں مسلسل بارشیں، باغبانی پر اسکے اثرات

Next Post

کنڈی راجوری میں فائرنگ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
کنڈی راجوری میں فائرنگ

کنڈی راجوری میں فائرنگ

ضلع انتظامیہ نے ریاسی میں ملزم عسکریت پسند کا مکان مسمار کردیا

ضلع انتظامیہ نے ریاسی میں ملزم عسکریت پسند کا مکان مسمار کردیا

بارہمولہ میں بدنام زمانہ منشیات اسمگلر پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

بارہمولہ میں بدنام زمانہ منشیات اسمگلر پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

پاکستان کے اسکول میں سات اساتذہ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

پاکستان کے اسکول میں سات اساتذہ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

دہشت گردی کی فنڈنگ کو ​​روکنے کی ضرورت ہے:ایس جے شنکر

دہشت گردی کی فنڈنگ کو ​​روکنے کی ضرورت ہے:ایس جے شنکر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »