*
امت نیوز ڈیسک//
جموں، 7 مئی: ضلع پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں اتوار کو بی ایس ایف کی ایک گاڑی کے حادثے کا شکار ہونے سے ایک بی ایس ایف اہلکار ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بی ایس ایف کی گاڑی Tata-407 (HR39 A 8662) سڑک سے پھسل کر تقریباً 250 فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں سات اہلکار زخمی ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں کو بعد میں اسپتال منتقل کیا گیا اور ان میں سے ایک کی شناخت 158 بٹالین بی ایس ایف کے کانسٹیبل رام چندرن کے طور پر کی گئی، وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ایک پولیس اہلکار نے جی این ایس کو بتایا کہ چندرن کے سر پر شدید چوٹ آئی تھی۔
دیگر زخمی اہلکاروں کی شناخت فیروز احمد، سنجے سرکار، کرم جیت سنگھ، اجے سنگھ، دیویندر سنگھ اور عمادالحق (ڈرائیور) کے طور پر ہوئی ہے۔ اہلکار نے بتایا کہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔









