امت نیوز ڈیسک//
سری نگر، 09 مئی: شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ڈرگمولہ علاقے میں منگل کو ایک فوجی جوان مشق کے دوران گر کر ہلاک ہوگیا۔
ایک اہلکار نے کشمیر اسکرول کو بتایا کہ محمد یوسف بھٹ نامی ایک سپاہی جو اس وقت بٹالین ہیڈ کوارٹر 160 ٹی اے جکریف میں کیڈر کی تربیت حاصل کر رہا ہے پی ٹی مشق کے دوران گر گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اسے فوری طور پر ڈرگمولہ لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ 174 سی آر پی سی کے تحت تفتیشی کارروائی پہلے ہی شروع کر دی گئی ہے۔









