• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر میں جی20 اجلاس کےلئے حفاظتی اقدامات سخت:

’’ باحجاب خواتین کا داخلہ ممنوع ‘‘ مصری ریسٹورنٹ کے اقدام پر تنازع

by امت ڈیسک
12/05/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(قاہرہ)مصر کے ایک مشہور ریسٹورنٹ کی جانب سے لڑکیوں کے ایک گروپ کو باہر نکالنے اور انہیں ریسٹورنٹ میں داخلے سے روکنے کے بعد تنازعہ کھڑا ہوگیا۔ اس گروپ میں ایک لڑکی بھی تھی جس نے حجاب کر رکھا تھا۔فیکلٹی آف میڈیسن کی ایک طالبہ ’’عہود محمد‘‘ نے اپنے فیس بک پیج پر انکشاف کیا کہ اسے اور اس کی 15 سہیلیوں کو قاہرہ کے ایک مشہور ریسٹورنٹ سے ایک لڑکی کے حجاب کی وجہ سے نکال دیا گیا۔ ریسٹورنٹ نے ہمیں پہلے سے آگاہ بھی نہیں کیا تھا کہ یہاں پر باحجاب خواتین کا داخلہ ممنوع ہے اور ایسی خواتین کو داخل ہونے سے روک دیا جاتا ہے۔عہود محمد نے مزید بتایا کہ میں نے اپنی سالگرہ اپنے دوستوں کے ساتھ منانے کے لیے ریسٹورنٹ میں بکنگ کرائی، انٹری کے دوران ریسٹورنٹ انتظامیہ نے ان کی پردہ دار دوست کے داخلے پر اعتراض کردیا۔ انتظامیہ نے لڑکیوں کو بٹھانے سے بھی انکار کر دیا۔ انتظامیہ نے ریسٹورنٹ کے اندر ہو یا بیرونی ارد گرد کے علاقے میں بیٹھنے نہیں دیا اور وجہ باحجاب خاتون کی موجودگی کو بتایا۔لڑکی نے انکشاف کیا کہ ریسٹورنٹ انتظامیہ نے انہیں بتایا کہ یہ اس ملازم کی غلطی تھی جس نے ان کے لیے ریزرویشن کرائی تھی کیونکہ اس نے پردہ دار خواتین کے داخلے کو روکنے کے لیے انتظامیہ کی ہدایات سے آگاہ نہیں کیا۔ عہود محمد نے کہا میں نے معاملے کو سمجھنے اور حل کرنے کی بھرپور کوشش کی اور چاہا کہ معاملہ انتظامیہ کے ساتھ خوش اسلوبی سے حل ہوجائے۔ ہم نے کہا کہ ہمیں پہلے سے آگاہ نہیں کیا گیا تھا اس لیے ہمیں اندر جانے دیا جائے تاہم ریسٹورنٹ انتظامیہ نے پھر بھی انکار کر دیا اور ہمیں باہر نکالنے کے لیے سکیورٹی کو فون کرنے کی دھمکی بھی دے ڈالی۔اس واقعہ نے مصر بھر میں بڑا تنازع کھڑا کردیا۔ سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا پر لوگوں کی بڑی تعداد نے ریسٹورنٹ کی انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ لوگوں نے کہا ملک میں باحجاب خواتین کے ریسٹورنٹ میں داخلے پر پابندی لگانے والا کوئی قانون موجود نہیں ہے، اس لیے اس ریسٹورنٹ کی انتظامیہ کیخلاف نسلی امتیاز اور غنڈہ گردی کے الزام کے تحت کارروائی کی جائے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

شوہر کی موت کے غم میں کتاب لکھنے والی بیوی ہی قاتل نکلی

Next Post

دنیا کا مہنگا ترین آم، ایک پھل کی قیمت 230 ڈالر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
دنیا کا مہنگا ترین آم، ایک پھل کی قیمت 230 ڈالر

دنیا کا مہنگا ترین آم، ایک پھل کی قیمت 230 ڈالر

ایس آئی یو نے پانچ ملی ٹینٹ معاونین کے خلاف چارج شیٹ داخل کیا

ایس آئی یو نے پانچ ملی ٹینٹ معاونین کے خلاف چارج شیٹ داخل کیا

سرحدوں پر چوکسی، 607 اہلکاروں کی تقرری کو منظوری

سرحدوں پر چوکسی، 607 اہلکاروں کی تقرری کو منظوری

وزیر خارجہ ایس جے شنکر ڈھاکہ میں آئی او سی میں کلیدی خطاب کریں گے//

وزیر خارجہ ایس جے شنکر ڈھاکہ میں آئی او سی میں کلیدی خطاب کریں گے//

پی ایم مودی نے گجرات میں 4,400 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا

پی ایم مودی نے گجرات میں 4,400 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »