• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کرناٹک میں کانگریس پارٹی اپنے بل پر حکومت بنائے گی، سدا رمیا

کرناٹک میں کانگریس پارٹی اپنے بل پر حکومت بنائے گی، سدا رمیا

by امت ڈیسک
13/05/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
میسور:کانگریس کے سینئر لیڈر سدارامیا نے ہفتہ کے روز زور دے کر کہا کہ پارٹی 224 ارکان پر مشتمل کرناٹک اسمبلی میں 120 سے زیادہ سیٹیں جیت کر اقتدار میں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی لیڈروں کا دورہ بھی بھاجپا کو کامیابی سے ہمکنار نہیں کر سکا۔ سدارامیا نے کہا کہ مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے دوروں کا کرناٹک کے ووٹروں پر کوئی اثر نہیں ہوا۔

اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے صحافیوں کو بتایا کہ کانگریس پارٹی 120 سے زیادہ سیٹیں حاصل کرکے جیت جائے گی۔ یہ ابھی ابتدائی مرحلہ ہے۔ گنتی کے مزید راؤنڈ ہونے باقی ہیں۔ اس طرح کانگریس اپنے بل پر 120 سے زیادہ سیٹیں حاصل کرکے اقتدار میں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں بار بار یہ کہتا آ رہا ہوں کہ نریندر مودی یا امیت شاہ یا جے پی نڈا کو جتنی بار چاہیں ریاست میں آنے دیں، لیکن کرناٹک کے ووٹروں پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا، کیونکہ لوگ بی جے پی کو نا پسند کرتے ہیں۔ ان کی بدعنوانی، غلط حکمرانی اور ان کے رویے سے لوگ تنگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ بھگوا پارٹی سے خوش نہیں ہیں، کیونکہ بی جے پی نے کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا۔ عوام تبدیلی چاہتے تھے اور لوگوں نے اسی کے مطابق اپنا فیصلہ دیا ہے۔ وزیر اعلی کے عہدہ کے اہم دعویدار سدارامیا نے ورونا میں کہا کہ وہ تقریباً تین راؤنڈ کے بعد 8,000 ووٹوں سے آگے ہیں اور اس سے بھی بڑے فرق سے جیتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے حریف، وزیر وی سومنا، ورنا اور چامراج نگر دونوں سیٹوں سے ہار جائیں گے، جہاں سے بی جے پی کے امیدوار کانگریس کے پترنگ شیٹی کے خلاف مقابلہ کر رہے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ہنوارہ گاؤں میں آدم خور ریچھ پکڑا گیا: حکام

Next Post

راجوری، پونچھ میں پٹاخے پھوڑنے، خرید و فروخت پر پابندی عائد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
Next Post
راجوری، پونچھ میں پٹاخے پھوڑنے، خرید و فروخت پر پابندی عائد

راجوری، پونچھ میں پٹاخے پھوڑنے، خرید و فروخت پر پابندی عائد

امید افزا نتائج کے ساتھ کینسر کے علاج میں انقلاب لانے والی روبوٹک سرجری میں پیشرفت

امید افزا نتائج کے ساتھ کینسر کے علاج میں انقلاب لانے والی روبوٹک سرجری میں پیشرفت

میرا نام ساورکر نہیں، گاندھی ہے ، گاندھی کبھی معافی نہیں مانگتے : راہول گاندھی

کرناٹک کے لوگوں نے ثابت کر دیا کہ اس ملک کو محبت اچھی لگتی ہے:راہل گاندھی

ایس ڈی ایم نورآباد نے سب ڈویژن میں کئی دفاتر کا معائنہ کیا۔

ایس ڈی ایم نورآباد نے سب ڈویژن میں کئی دفاتر کا معائنہ کیا۔

کنگن مزار پر عطیات میں غبن کے الزام کی انکوائری کا حکم*

کنگن مزار پر عطیات میں غبن کے الزام کی انکوائری کا حکم*

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »