• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سی یو ای ٹی امتحانی مراکز جموں کشمیر سے باہر رکھنے سے طلباء پریشان

سی یو ای ٹی امتحانی مراکز جموں کشمیر سے باہر رکھنے سے طلباء پریشان

by امت ڈیسک
18/05/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں طلباء ’’سنٹرل یونیورسٹی ایکزامنیشن‘‘ (سی یو ای ٹی) کو لے کر امید کے بجائے پریشانی میں مبتلا یو گےت ہیں کیونکہ انکے امتحانی مراکز یونین ٹیریٹری سے باہر کی ریاستوں میں رکھے گئے ہیں۔ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی جانب سے لئے جانے والے یہ امتحان 21 مئی سے شروع ہونے والے ہیں اور اس میں 14 لاکھ سے زائد طلباء شامل ہونے جا رہے ہیں۔ اس امتحان میں کامیاب ہونے کے بعد ہی طلباء سنٹرل یونیورسٹیز، ریاستی یونیورسٹیز اور دیگر تعلیمی اداروں میں گریجویشن حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔

جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار کے قریب طلباء کے امتحانی مراکز بیرون ریاستوں میں رکھے گئے ہیں جس سے وہ پریشانی میں مبتلا ہوئے ہیں۔ مبشر مظفر نامی ایک طالب علم نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ بارہویں جماعت کا امتحان پاس کر کے انہوں نے گریجویشن کے لئے سی یو ای ٹی میں اپنی قسمت آزمائی کے لئے فارم بھرا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ ’’مایوسی کی بات یہ ہے کہ امتحانی مرکز کشمیر سے باہر ریاست پنجاب میں رکھا گیا ہے جہاں جانا طلبہ/ امیدواروں کے لیے کافی مہنگا ہوگا۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ ان کے کئی دوست بھی ہیں جن کا امتحانی مرکز کشمیر سے باہر پنجاب، ہریانہ یا چندی گڑھ میں رکھا گیا ہے جہاں سفر کرنے کے لئے انکو ہزاروں روپئے کرایہ اور ہوٹل رہائش کے لئے علیحدہ خرچہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’بیشتر طلباء غریب اور متوسط گھرانوں سے تعلق رکھنے والے ہیں جن کے لیے کرایہ، ہوٹل کمروں کے لئے پیسوں کا انتظام کرنا ناممکن ہوگا۔‘‘ طلباء نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس پر نظر ثانی کرے اور امتحانی مراکز کو تبدیل کرکے وادی کشمیر میں ہی رکھا جائے تاکہ وہ ان امتحانات میں حصہ لے سکیں۔

جموں وکشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے نیشنل کنوینر ناصر کھوہامی نے اس ضمن میں اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا ’’نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے طلباء کے ساتھ نا انصافی کی ہے اور ان کے مراکز جموں و کشمیر سے باہر رکھنے سے ان کو پہلے ہی امتحانات میں شامل ہونے سے محروم کر دیا ہے۔‘‘ کھوہامی کا مزید کہنا ہے کہ اس فیصلے سے سینکڑوں کشمیری طلباء مایوسی اور پریشانی میں مبتلا ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر نیشنل اسٹوڈنٹس یونین نے مرکزی سرکار اور متعلقہ این ٹی اے کے زیر غور یہ معاملہ لایا ہے اور امید ہے کہ وہ اس پر نظر ثانی کریں گے۔

وہیں، جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر الطاف بخاری نے کہا کہ ’’نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کا یہ فیصلہ طلباء کے حق میں نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’جو والدین بچوں کے کالج جانے کا کرایہ ادا نہیں کر پاتے ہیں وہ بیرون ریاستوں میں امتحانات کے لیے ہزاروں روپئے کیونکر ادا کر پائیں گے۔‘‘ بخاری نے مزکری سرکار سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کشمیر طلباء کی پریشانیوں کو دور کیے جانے کی اپیل کی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جی ٹوئنٹی اجلاس: سری نگر میں این ایس جی کمانڈوز کی تعیناتی، فضائی نگرانی کے لئے ڈرونز کا استعمال

Next Post

بارہمولہ میں ملک مخالف سرگرمیوں کے الزام میں 3 افراد پر پی ایس اے عائد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
Next Post
بارہمولہ میں ملک مخالف سرگرمیوں کے الزام میں 3 افراد پر پی ایس اے عائد

بارہمولہ میں ملک مخالف سرگرمیوں کے الزام میں 3 افراد پر پی ایس اے عائد

کوکرناگ کے خون عطیہ کرنے والوں نے کوکرناگ میں خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا۔

کوکرناگ کے خون عطیہ کرنے والوں نے کوکرناگ میں خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا۔

*اساتذہ کو سخت تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جسمانی سزا کے لیے قید ہو سکتی ہے: سی ای او اننت ناگ*

*دہشت گردانہ نقل و حرکت سے متعلق اطلاعات کے بعد علیحدگی پسند شبیر شاہ کے گھر سمیت 20 گھروں کی تلاشی لی گئی: پولیس*

گلمرگ جی 20 ایونٹ کی میزبانی کے لیے تیار ہے، تمام انتظامات مکمل ہیں: سی ای او گلمرگ*

محفوظ جی 20 سربراہی اجلاس کے لیے 3 درجے کا سیکیورٹی کور موجود ہے: اے ڈی جی پی کشمیر

*پولیس نے شوپیاں میں چوری کا معاملہ حل کیا، 05 گرفتار؛ لاکھوں مالیت کا مسروقہ مال برآمد*

*پولیس نے شوپیاں میں چوری کا معاملہ حل کیا، 05 گرفتار؛ لاکھوں مالیت کا مسروقہ مال برآمد*

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »