امت نیوز ڈیسک//
بڈگام، 24 مئی: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے چرار شریف علاقے میں بدھ کی دوپہر کو آگ لگنے کے واقعے میں تین رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا۔
ایک اہلکار نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ کنیڈاجن میں ایک مکان سے آگ لگی اور تیزی سے قریبی گھروں میں پھیل گئی، جس کے نتیجے میں تین رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا۔
انہوں نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد فائر ٹینڈرز آگ پر قابو پانے کے لیے موقع پر پہنچ گئے اور بھرپور کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حادثے میں لاکھوں مالیت کی املاک تباہ ہوگئی جبکہ آگ لگنے کی وجہ بجلی کا شارٹ سرکٹ بتایا جاتا ہے۔










