امت نیوز ڈیسک
جموں، 29 مئی: ڈوڈہ ضلع میں پیر کو ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر ندی میں گرنے سے دو افراد کی موت ہو گئی اور ایک دوسرے کی موت کا خدشہ ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گاڑی راگی نالہ میں گر گئی اور حادثے کے فوراً بعد مقامی رضاکاروں اور پولیس نے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب تک دو لاشیں نکال لی گئی ہیں اور حادثے میں ایک اور شخص کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
ایک پولیس افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی میں سفر کرنے والے تیسرے شخص کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔











