• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
امریکا میں قید عافیہ صدیقی کی 20 سال بعد بہن سے ملاقات

امریکا میں قید عافیہ صدیقی کی 20 سال بعد بہن سے ملاقات

دو بہنوں کے درمیان 20 سال بعد ملاقات شیشے کے آر پار بیٹھ کر ہوئی، ڈھائی گھنٹے کی ملاقات کے دوران عافیہ صدیقی نے بہن کو خود کے ساتھ ہونے والے سلوک سے آگاہ کیا

by امت ڈیسک
31/05/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(نیو یارک) بیس سال بعد پہلی بار عافیہ صدیقی کی ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے ساتھ ملاقات ہو ئی ہے۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ میں واقع کارسویل فیڈرل میڈیکل سینٹرمیں قید عافیہ صدیقی نے اپنی بہن سے ملاقات کی۔ دو بہنیں، منگل کی دوپہر جب ملیں تو دونوں کے درمیان شیشہ تھا، ڈھائی گھنٹے کی اس ملاقات میں پہلا ایک گھنٹہ سر پر اسکارف پہنے، جیل کے خاکی لباس میں ملبوس عافیہ صدیقی نے بتایا ان پر کیا گزری اور پھر باقی کے وقت فوزیہ ان کو ان کے بچوں کے بارے میں بتاتی رہیں۔

فوزیہ صدیقی کے مطابق، ان بیس سالوں کےدوران بہت کچھ بدل گیا۔ عافیہ صدیقی کی والدہ وفات پا چکی ہیں، بیٹی ڈاکٹر بن گئی ہے اور وہ بیٹا جو چھ ماہ کی عمر میں ان سے الگ ہوا تھا، اب نوجوان ہے۔ لیکن ملاقات کے دوران فوزیہ کو عافیہ کو ان کے بچوں کی تصویریں دکھانے کی اجازت نہیں دی گئی، جو وہ بہن کو دکھانے کیلئے پاکستان سے اپنے ساتھ لائی تھیں۔

عافیہ صدیقی سے ملاقات کی کوششوں میں ان کی بہن کے ساتھ برٹش سول رائٹس لائیر کلائیو اسٹیفرڈ اسمتھ اور پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد خان شریک رہے ہیں۔ فوزیہ صدیقی، سینیٹر مشتاق اور ان کی رہائی کی کوشش کرنے والے وکیل کی عافیہ سے ملاقاتیں بدھ اور جمعے کو بھی متوقع ہیں، جن میں عافیہ کی رہائی کے لئے مزید ممکنہ اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

سول رائٹس کے وکیل کلائیو اسٹیفر اسمتھ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق، عافیہ نے اپنی بہن کو بتایا کہ وہ اپنے خاندان، اپنی والدہ، والد اور بچوں کو ہر وقت یاد کرتی رہتی ہیں۔ عافیہ کی اپنے بچوں سے متعلق ہر بات دو ہزار تین کے اس وقت میں منجمد ہے، جب انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔

کلائیو اسٹیفر اسمتھ کے مطابق، ‘یہ ایک بہت غمزدہ کرنے والا لمحہ تھا، لیکن پھر بھی یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں اس جذباتی ملاقات کے دوران وہاں موجود رہا’۔ تاہم بیان کے مطابق ان ملاقاتوں کی اہمیت یہی ہے کہ ہم عافیہ صدیقی کو جیل سے ان کے گھر واپس لے کر آئیں ۔

صدیقی اس وقت امریکہ کی ریاست ٹیکساس کی ایک ایسی وفاقی میڈیکل جیل میں زیر علاج ہیں۔جہاں خواتین قیدیوں کو، خصوصی طبی اور ذہنی صحت کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

عافیہ کی رہائی کی تاریخ 3 جون 2082ہے لیکن جولائی 2019 میں، واشنگٹن ڈی سی کے دورے کے دوران، اس وقت کے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے یہ تجویز پیش کی تھی کہ عافیہ صدیقی کا تبادلہ شکیل آفریدی کےبدلے کر دیا جائے۔ شکیل آفریدی پاکستان میں جیل میں بند ڈاکٹر ہیں، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے اسامہ بن لادن کی شناخت کی تصدیق میں امریکیوں کی مدد کی تھی۔

عافیہ صدیقی کو 2010 میں مین ہیٹن میں چھیاسی سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ان پرالزام تھا کہ انہوں نے دو سال قبل افغانستان میں دورانِ حراست امریکی فوجی افسران کو گولی مارنے کی کوشش کی تھی۔

پاکستان میں کراچی شہر سے تعلق رکھنے والی عافیہ صدیقی، میساچوسیٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے تعلیم یافتہ نیورو سائنٹسٹ ہیں۔ اور 9/11 کے واقعات کے بعد وہ امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظر میں آئی تھیں۔ ایف بی آئی اور امریکی محکمہ انصاف نے مئی 2004 کی ایک پریس کانفرنس میں انہیں "القاعدہ کی آپریٹو اور سہولت کار”بتایا تھا۔ عافیہ صدیقی کو شروع میں فیڈرل بیورو آف پرزنز کےبروکلین میں واقع میٹرو پولیٹن حراستی مرکز میں رکھا گیا تھا۔لیکن بعد میں انہیں فیڈرل میڈیکل سینٹر، کارسویل، فورٹ ورتھ، ٹیکساس بھیج دیا گیا تھا۔جہاں انہیں ذہنی علاج میسر تھا اور یہ ان کے بھائی علی صدیقی کے گھر سے نسبتاً قریب بھی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بٹہ مالو قتل کیس کے معاملہ میں ملزم گرفتار: پولیس

Next Post

ہراساں کرنے کے الزام میں بھاجپا لیڈر کے خلاف مقدمہ درج

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
ہراساں کرنے کے الزام میں بھاجپا لیڈر کے خلاف مقدمہ درج

ہراساں کرنے کے الزام میں بھاجپا لیڈر کے خلاف مقدمہ درج

پی ایم مودی کل روزگار میلہ میں تقریباً 71 ہزار تقرری خط تقسیم کریں گے۔

*پی ایم مودی نے جموں بس حادثے کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان کیا*

گاندربل میں لڑکے کی مبینہ طور پر خودکشی سے موت

*لڑکے نے سرینگر میں مبینہ طور پر خود کو پھانسی لگا لی*

ڈی ایل ایس اے بڈگام نے تمباکو کے مضر اثرات کے بارے میں  آگاہی کا اہتمام کیا۔

ڈی ایل ایس اے بڈگام نے تمباکو کے مضر اثرات کے بارے میں آگاہی کا اہتمام کیا۔

*مرد عازمین حج سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر احرام باندھیں گے*

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »