امت نیوز ڈیسک//
سری نگر، 31 مئی: سری نگر شہر کے حول علاقے میں بدھ کو ایک نوجوان لڑکے نے مبینہ طور پر پھانسی لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ آج دوپہر ایک نوجوان (نام ظاہر نہیں کیا گیا) اس کی رہائش گاہ میں لٹکا ہوا پایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد اہل خانہ نے اسے فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
دریں اثناء پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔








