• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
تمباکو نوشی صحت فروشی

تمباکو نوشی صحت فروشی

طارق اعظم/ہردوشورہ ٹنگمرگ

by امت ڈیسک
01/06/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

ربِ کریم کی کائنات میں اگر سب سے قمیتی یا سرمایہ دار چیز دیکھی جائےتو وہ صحت ہے۔ صحت ایک ایسی نعمتِ عظمیٰ ہے جس کا بدل کسی حسین سے حسین بازار میں نہیں مل سکتا ہے۔ بلکہ اسی کی بدولت کائینات میں چہل پہل روان دواں ہے۔ بڑے سے بڑے کارنامے صحت کے دم سے ہی وجود میں آئے ہیں۔ ترقی اگر چہ آج اپنی قسمت پر نازان ہےمگر اس کےپیجھے بھی اچھی اور تندرست صحت کا راز پنہاں ہے۔ صحت کو اگر دنیا کی رونق اور زیبائش کہا جاے تو غلط نہیں ہوگا، کیوں کہ ہر فعل کو اس کے انجام تک لانے کے لیے اچھی صحت درکار ہے۔ زندگی کے ہر موڑ پر چاہے خوشی ہو یا غم ایک سالم صحت کی اشد ضرورت پڑجاتی ہے۔ زندگی کو نشیب و فراز کے مدار میں قائم رکھنے کیلے صحت بہت بڑا کردار ادا کرتی ہے۔ مطلب یہ کہ زندگی کا لطف اور اس کے حسین مناظروں سے سرشار ایک صحت یاب انسان ہی ہوسکتا ہے۔

کشمیری زبان کا ایک مشہور قول ہے کہ (زو اور تہ جہان اور) ۔جس کی تشریح میں یہی حاصل ہوتا ہے کہ صحت کے بنا ہر خوبصورت چیز اور ہر ذائقہ سے لبریز ضیافت عجیب اور بے لذت لگتی ہے۔اگر ایک انسان کے پاس زندگی کی ہر راحت بخشنے والی چیز میسر ہوگی لیکن ایک اچھی صحت سے محروم ہو تو سکون اور چین کے خواب تک نہیں دیکھ سکتا۔ اب سوال ہے کہ اس صحت کو بگاڑ نے والا کون ہے؟ جواباً یہی سنے کو آئے گا کہ انسان کی لاپرواہی اور لا پرہیزی۔ انسان طرح طرح کے غلط اسباب کا استعال کرتا رہتا ہے جن میںسے ایک جرم کے بام پر پہنچا ہواہے۔ وہ ہےتمباکو نوشی! یہ ایک ایسا فعل ہے کہ جس کے کرنے میں انسان کو عار محسوس نہیں ہوتی۔ قرنہِ قدیم میں اگر چہ دیواروں اور پردے کے آنچلوں میں یہ بُرا کام بپا ہورہا تھا لیکن آج جس زمانے کی جبین پر ترقی کا داغ مضمر ہوگیا ہے وہاں اس بُرے کام کی بھی ترقی خوب ہوگی ہے۔ سماج کی ہر کھڑکی سے تمباکو کا زہریلا دھواں نکل رہا ہے۔ آپ دیکھیں دفتروں میں، دکانوں پر، بازاروں میں اور المیہ یہ کہ جہاں اس تمباکو نوشی کے مضر نقصانات کی ریسیرچ ہورہی ہوتی ہے وہاں بھی یہ کام بہت آگے نکل چکا ہے۔ ہمارا مطلب ہے اسپتال اورا سکول بھی اس فعلِ بد سے محفوظ نہیں رہے ہیں۔

ہمارے معاشرے کے ہر عمر کا طبقہ اس آفت میں گرفتار ہوچکا ہے۔ اور اس کا نتیجہ اسپتالوں میںداخل مریضوں سے عیاں ہے۔ ہزاروں انسان کنسر ، مرضِ دل، پھپھیڑوں کا کنسر اور قسم قسم کی جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ یہ زہر ہم خود ہی اپنے پیسوں سے اور اپنے ہاتھوں سے پی رہے ہیں۔ اور پھر گلہ شکوہ مقدر اور قسمت سے ہورہا ہے۔ اس تمباکو نوشی کو ہمارے ڈاکٹر صاحبان ایک جملہ میں قلم بند کررہے ہیں: smoking is a sweat pioson ۔ جو آج شوق سے اکثر مرد و زن پی رہے ہیں۔
ہمارے پیغمبر ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ صحت کو غنیمت سمجھو بیماری سے پہلے۔ کیوں کہ جب بیماری گیر لیتی ہے تو زندگی ضعیف اور بے بس ہوجاتی ہے۔انسان معزور بن جاتا ہے۔ پھر نا مقصدِ حیات اور نا ضرورتِ حیات حاصل ہوتی ہے۔ اور نہ بندگی کا ڈھنگ رہ جاتا ہے۔اسی لیے اگر زندگی کو بنانا اور جینا ہے تو اپنی صحت کا پورا پورا خیال رکھنا ضروری ہے۔ یہ خدا کی طرف سے عطا ہے۔قدر اورشُکر پر اللہ تعالی دی ہوئی نعمت میں اضافہ کرتا ہے اور نا قدری اور نا شکری پر چھین لیتا ہے۔ ہم سب اپنے گھر کے، اپنے معاشرے کے ذمہ دار ہیں۔ المیہ یہ ہے کہ باپ اپنی اولاد کے سامنے اور استاد اپنے شاگرد کے سامنے تمباکو نوشی کر رہے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سگریٹ پینے والے کو اتنا نقصان نہیںجتنا کہ سامنے اور ارد گرد بیٹھنے والوں پر پڑجاتا ہے۔یہ طوفان آج ہر گھر کو اپنی آغوش میں لیے بیٹھی ہے۔۔۔۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموںو کشمیر میں اُردو صحافت( ابتدا ء تا حال) کا تجزیاتی مطالعہ

Next Post

جہلم میں ہاؤس بوٹ ڈوبنے کے متعدد واقعات؛ ہوس بوٹ مکین انتظامیہ سے نالاں کیوں؟

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نسائی شاعری کا ارتقا

کزنز زندگی کے خاموش محافظ….

16/01/2026
ہماری معاشرت میں اقدار کا زوال

والدین کی قربانیوں کی کوئی انتہا نہیں

16/01/2026
احساس و ہمدردی سے عاری لوگ

داستانِ عہدِ رفتہ: جب مٹی سونا تھی….​چند یادیں بیتے دنوں کی

09/01/2026
ہماری معاشرت میں اقدار کا زوال

کشمیر کی سڑکیں موت کی آماجگاہ

09/01/2026
ہماری معاشرت میں اقدار کا زوال

ہماری معاشرت میں اقدار کا زوال

03/01/2026
حوصلہ شکنی کے بجاۓ حوصلہ افزائی کیجئے ہر شخص جینے کا حق رکھتا ہے۔۔۔!‎

والدین کے ساتھ بد سلوکی تربیت میں کمی یا فرمان برداری کا زوال۔۔۔۔۔!‎

03/01/2026
Next Post
پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح: حکومت مطمئن ،اپوزیشن کی تنقید اور بائیکاٹ

جہلم میں ہاؤس بوٹ ڈوبنے کے متعدد واقعات؛ ہوس بوٹ مکین انتظامیہ سے نالاں کیوں؟

دوسال سے ماں کی قبرپر رہنے والےبچےکی دلسوز کہانی

دوسال سے ماں کی قبرپر رہنے والےبچےکی دلسوز کہانی

دوسال سے ماں کی قبرپر رہنے والےبچےکی دلسوز کہانی

مبینہ روسی ’جاسوس وھیل‘ سویڈن جا پہنچی

برطانوی سپیشل فورسز نے 11 مسلمان ملکوں میں خفیہ کارروائی کی: رپورٹ

راجوری ووڈس میں فائرنگ کا مختصر تبادلہ، تلاش جاری: فوج*

راجوری میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپ

راجوری میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »