امت نیوز ڈیسک //
ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ علاقے میں جمعہ کے روز ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری جس کی وجہ سے ڈرائیور اور ایک شخص کی موت واقع ہوئی۔
جموں و کشمیر پریس سروس کے موصولہ تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ ویری ناگ کے رین چوگنڈ میں پیش آیا جہاں محکمہ جل شکتی کا پانی کا ٹینکر سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گرا، جس میں گاڑی کا ڈرائیور اور اس کا ساتھی لقمہ اجل بن گئے۔
پولیس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے مرنے والے افراد کی شناخت گوہر احمد ڈار اور وزیر احمد خان کے بطور کی۔
انہوں نے بتایا کہ معاملے کی نسبت ایک رپورٹ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔










