• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پاک وزیراعظم نے پی سی بی کو ’ہائبرڈ ماڈل‘ کے مؤقف پر قائم رہنے کی ہدایت دی

پاک وزیراعظم نے پی سی بی کو ’ہائبرڈ ماڈل‘ کے مؤقف پر قائم رہنے کی ہدایت دی

by امت ڈیسک
09/06/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
اسلام آباد: پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے ایشیا کپ کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے موجودہ مؤقف کی تائید کی ہے تاہم اس معاملے کو تمام فریقین کے درمیان ہم آہنگی سے نمٹانے پر بھی زور دیا ہے۔

ڈان کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کی عبوری انتظامی کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے گزشتہ روز وزیر اعظم سے ملاقات کی اور وزیر اعظم کو ’ہائبرڈ ماڈل‘ کے بارے میں آگاہ کیا، جسے پی سی بی نے اپنے اور ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے درمیان ایشیا کپ کے حوالے سے جاری تعطل کا حل قرار دیا ہے۔بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ایشیا کپ کے میچز کھیلنے کے لیے اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا لہٰذا اس ٹورنامنٹ میں شائقین کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو ایک درمیانی راستے کے طور پر یہ ماڈل تجویز کیا گیا ہے۔

اس ہائبرڈ ماڈل کے مطابق پاکستان اُن میچز کی میزبانی کرے گا جس میں ہندوستانی شامل نہ ہو جبکہ ہندوستان کے میچز کے لیے ٹورنامنٹ کو نیوٹرل وینیو پر منتقل کردیا جائے گا۔بی سی سی آئی نے نے غیر اعلانیہ طور پر اس ماڈل کو مسترد کر دیا ہے، اے سی سی نے تاحال اپنی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس منعقد نہیں کیا ہے جس میں ایشیا کپ کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا حالانکہ ایشیا کپ شروع ہونے میں محض 2 ماہ باقی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جے شاہ چاہتے ہیں کہ اس ٹورنامنٹ کا انعقاد مکمل طور پر پاکستان سے باہر، ترجیحاً سری لنکا میں ہو، اگر ایسا ہوا تو پی سی بی کی جانب سے ٹورنامنٹ کے بائیکاٹ کا امکان ہے۔نجم سیٹھی کے ساتھ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے اس بات پر خوش کا اظہار کیا کہ پی سی بی کے سربراہ اس معاملے سے کیسے نمٹ رہے ہیں، وزیر اعظم نے نجم سیٹھی سے کہا کہ وہ بی سی سی آئی کے ساتھ تصادم سے گریز کریں تاہم نجم سیٹھی کو سخت قدم اٹھانے پر مجبور کیے جانے کی صورت میں وزیراعظم نے انہیں مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی۔

اے سی سی کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کرنے کی صورت میں امکان ہے کہ قومی ٹیم نہ صرف ایشیا کپ کھیلنے سے دستبردار ہوجائے گی بلکہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ پی سی بی کی جانب سے ورلڈ کپ کا بھی بائیکاٹ کر دیا جائے گا، جو اکتوبر نومبر میں ہندوستان میں ہونے والا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ نجم سیٹھی کو مطلع کیا گیا ہے کہ وقت آنے پر حکومت ٹورنامنٹ کے حوالے سے پی سی بی کی رہنمائی کرے گی۔

بی سی سی آئی اپنے موقف پر سختی سے قائم ہے، تاہم ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے حوصلہ افزا اشارے مل رہے ہیں کہ دیگر ممالک کے کرکٹ بورڈز کو پاکستان میں ایشیا کپ کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ یو این آئی

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

*بارہمولہ پولیس نے گونڈولا فیز II عفروت گلمرگ، بارہمولہ سے تقریباً 250 سیاحوں کو بچایا*

Next Post

امرتسربارڈر کے قریب ڈرون سے گرائی گئی ہیروئن برآمد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
Next Post
امرتسربارڈر کے قریب ڈرون سے گرائی گئی ہیروئن برآمد

امرتسربارڈر کے قریب ڈرون سے گرائی گئی ہیروئن برآمد

جموں و کشمیر جماعت اسلامی کی ایک سو پچیس عمارتیں سیل:پولیس

جموں و کشمیر جماعت اسلامی کی ایک سو پچیس عمارتیں سیل:پولیس

امیت شاہ امرناتھ یاترا تیاریوں کا جائزہ لیں گے

امیت شاہ امرناتھ یاترا تیاریوں کا جائزہ لیں گے

12ویں جماعت کے نتائج کا اعلان : 65 فیصد کامیاب قرار، پھر  لڑکیوں نے ماری بازی

12ویں جماعت کے نتائج کا اعلان : 65 فیصد کامیاب قرار، پھر لڑکیوں نے ماری بازی

بارویں جماعت امتحانی نتائج: 65 فیصد کامیاب، سرکاری اسکول کے 2 طلباء اور پرائیوٹ اسکول کے 1 طالب علم نے کی پہلی پوزیشن حاصل

بارویں جماعت امتحانی نتائج: 65 فیصد کامیاب، سرکاری اسکول کے 2 طلباء اور پرائیوٹ اسکول کے 1 طالب علم نے کی پہلی پوزیشن حاصل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »