امت نیوز ڈیسک//
سری نگر، 24 جون: وسطی کشمیر کے سری نگر ضلع کے عیدگاہ علاقے میں ایک 30 سالہ شخص نے مبینہ طور پر پھانسی لگا کر خودکشی کر لی، یہ بات حکام نے سنیچر کو بتائی۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور کو بتایا کہ اس شخص نے آج صبح کے اوقات میں خود کو پھانسی پر لٹکا لیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی قدم اٹھانے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی جبکہ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے لے جایا گیا ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے-