• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, فروری ۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
محبوبہ مفتی لاشوں پر سیاست کرنا بند کریں، فاروق عبداللہ ایک قد آو رلیڈر ہے : رویندر رینا

ٹائیگر ابھی زندہ ہے، بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر رینہ کا ٹویٹ

by امت ڈیسک
02/07/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: جموں و کشمیر بی جے پی کے ریاستی صدر کو تبدیل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ تقریباً چھ سال سے صدر کے عہدے پر فائز رویندر رینا کی جگہ نئے چہرے کی تلاش شروع ہو گئی ہے۔ پارٹی ہائی کمان کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد مقامی لیڈروں نے دعویٰ کرنا شروع کر دیا ہے۔ پارٹی اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات اور ممکنہ اسمبلی انتخابات سے پہلے وقت کے ساتھ ساتھ یہ تبدیلی کرنا چاہتی ہے۔ دن بھر تبدیلی کی قیاس آرائیوں کے درمیان رینہ نے ٹویٹ کیا کہ ٹائیگر ابھی زندہ ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ وہ اپنے مخالفین کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ پارٹی میں اب بھی مضبوط ہیں۔

پارٹی کے ایک سینیئر لیڈر نے کہا کہ دو سابق وزراء اور لوک سبھا ممبران الیکشن لڑ رہے ہیں۔ کچھ لوگ مرکزی وزیر کا نام بھی آگے کر رہے ہیں۔ ایک طبقہ نئے چہرے پر توجہ دینے کے بجائے پرانے ساتھیوں میں سے کسی کو موقع دینے کے حق میں ہے۔ مانا جاتا ہے کہ ایم پی کو آر ایس ایس کا بھی ‘آشیرباد’ حاصل ہے۔ واضح رہے کہ پارٹی اسمبلی انتخابات سے قبل جموں میں اپنا گڑھ مضبوط کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔پارٹی جموں کے ساتھ ساتھ کشمیر میں بھی اپنا اثر و رسوخ دکھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ جموں و کشمیر کے پہاڑی اضلاع میں مسلسل پارٹی لیڈران کی سرگرمی بڑھ رہی ہے۔ ایسے میں وہ جموں سے ہی نیا صدر لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے نو سال مکمل ہونے پر بی جے پی کی طرف سے شروع کی گئی رابطہ مہم کے سلسلے میں گزشتہ ہفتے ریاستی انچارج ترون چُگ کی صدارت میں ایک میٹنگ ہوئی۔اس میٹنگ میں صاف کہا گیا کہ ممکنہ طور پر ہائی کمان بھی انتخابات سے قبل تبدیلی کے حق میں ہے۔ گزشتہ ہفتے امت شاہ کی جلسہ عام کے دوران رویندر رینا کو ڈائس پر جگہ نہیں ملی تھی۔ اس ک وجہ سے بھی قیاس لگایا جا رہا ہے۔ رویندر رینا تقریباً چھ سال قبل بی جے پی کے ریاستی صدر بنے تھے۔ ست شرما ان سے پہلے صدر تھے، لیکن رویندر رینہ کو بی جے پی-پی ڈی پی مخلوط حکومت میں ردوبدل میں وزارتی عہدے ملنے کے بعد قائم مقام صدر نامزد کیا گیا تھا۔تقریباً ڈیڑھ سال نگراں سربراہ رہنے کے بعد وہ تین سال کے لیے بی جے پی کے ریاستی صدر منتخب ہوئے۔ رویندر رینا کی مدت کار بھی گزشتہ سال ختم ہو گئی تھی۔ تقریباً ڈیڑھ سال میں یہ دوسرا موقع ہے کہ نئے ریاستی صدر کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہوئی ہیں۔ پارٹی لیڈروں کا کہنا ہے کہ اس بات کا پورا امکان ہے کہ جموں و کشمیر بی جے پی کو اس ماہ ہی ایک نیا ریاستی صدر مل جائے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کا آغاز

Next Post

آنجہانی پنڈت سمپت پرکاش کی بے لوث خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: کل جماعتی حریت کانفرنس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ای او ڈبلیو کشمیر نے جعلی سرٹیفکیٹس کے ذریعے ایس کے آئی ایم ایس میں ایم بی بی ایس داخلہ لینے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

ای او ڈبلیو کشمیر نے جعلی سرٹیفکیٹس کے ذریعے ایس کے آئی ایم ایس میں ایم بی بی ایس داخلہ لینے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

03/02/2026
اسپیکر اسمبلی نے آرٹیکل 370 سے متعلق ترمیم مسترد کر دی

اسپیکر اسمبلی نے آرٹیکل 370 سے متعلق ترمیم مسترد کر دی

03/02/2026
امریکہ کا بھارت کے لیے بڑا تجارتی اعلان، بھارتی مصنوعات پر ٹیرف 50 سے کم ہو کر 18 فیصد

امریکہ کا بھارت کے لیے بڑا تجارتی اعلان، بھارتی مصنوعات پر ٹیرف 50 سے کم ہو کر 18 فیصد

03/02/2026
آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

02/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

02/02/2026
بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

02/02/2026
Next Post
آنجہانی پنڈت سمپت پرکاش کی بے لوث خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: کل جماعتی حریت کانفرنس

آنجہانی پنڈت سمپت پرکاش کی بے لوث خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: کل جماعتی حریت کانفرنس

سمپت پرکاش کی موت پر سیاسی جماعتوں کا اظہار رنج وغم

سمپت پرکاش کی موت پر سیاسی جماعتوں کا اظہار رنج وغم

سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مزید 3 ایکسرے مشینیں نصب

سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مزید 3 ایکسرے مشینیں نصب

رام بن میں تیل کا ٹینکر گہری کھائی میں جا گرا، ڈرائیور ہلاک

رام بن میں تیل کا ٹینکر گہری کھائی میں جا گرا، ڈرائیور ہلاک

ایل جی منوج سنہا نے بالتل بیس کیمپ کا دورہ کیا

ایل جی منوج سنہا نے بالتل بیس کیمپ کا دورہ کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »