• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سمپت پرکاش کی موت پر سیاسی جماعتوں کا اظہار رنج وغم

سمپت پرکاش کی موت پر سیاسی جماعتوں کا اظہار رنج وغم

by امت ڈیسک
02/07/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جموں کشمیر کے معروف ٹریڈ یونین لیڈر سمپت پرکاش کی موت پر یونین ٹریٹری کی سیاسی جماعتوں نے شدید غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال سے کشمیر میں انسانی حقوق کے ایک علمبردار کی آواز خاموش ہوگئی ہے۔ 85 برس کے سمپت پرکاش سرینگر کے ہارون علاقے میں رہتے تھے اور گزشتہ روز ان کی حرکت قلب بند ہونے سے موت ہوئی۔نیشنل کانفرنس نے اس معروف ٹریڈ یونین لیڈر کے انتقال پر کہا کہ سپمت پرکاش نہ صرف ایک ٹریڈ یونین لیڈر تھے بلکہ سچ اور حقیقت کے علمبرداد تھے۔ نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلٰی تنویر صادق نے بتایا کہ سمپت پرکاش کشمیر کی تاریخ کے اہم باب کے گواہ تھے اور اس تاریخ کو نئی نسل کے سامنے بغیر کسی ملاوٹ کے بیان کررہے تھے۔ پی ڈی پی کے ترجمان موہت بھان نے سمپت پرکاش کی موت پر کہا کہ سمپت پرکاش کی موت سے ان کو ذاتی صدمہ ہوا ہے کیونکہ سمپت پرکاش جموں کشمیر کے پُر تناؤ ماحول میں ہندو مسلم بھائی چارے کی آواز تھے۔وہیں جموں کشمیر اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے ان کے موت پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سمپت پرکاش ایک دانا ٹریڈ یونین لیڈر تھے، جو حقیقی کشمیری اور سیکولر انسان تھے۔ سابق کانگرس لیڈر اور ڈیموکریٹک پراگریسیو آزاد پارٹی کے صدر غلام نبی آزاد نے اظہار غم کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ سمپت پرکاش کو وہ کالج کے دنوں سے جانتے تھے اور تب سے انہوں نے دیکھا ہے کہ سمپت پرکاش غریبوں اور سماج کے مظلوم طبقے کی آواز تھے۔

پیپلز کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر سجاد لون نے سمپت پرکاش کی موت پر انکے لواحقین کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ سمپت پرکاش کو اسکول کے دنوں سے جانتے تھے اور اس وقت سے انہوں عام لوگوں کی رہنمائی کی ہے اور انکی مسائل کے ترجمان تھے۔ سجاد لون نے کہا کہ سمپت پرکاش حقیقی معنوں میں سماجی کارکن تھے اور ایک سیکولر لیڈر تھے۔کمنسٹ لیڈر اور سابق قانون ساز محمد یوسف تاریگامی نے بتایا کہ سمپت پرکاش کی موت ان کا ذاتی نقصان ہے کیونکہ وہ گزستہ چالیس برسوں سے سمپت کے پرکاش کے ساتھ ٹریڈ یونین سے منسلک تھے۔ انہوں نے کہا کہ سمپت پرکاش کشمیر میں عام لوگوں اور ہزاروں ملازمین کی آواز تھے، جنہوں نے سچ کی ترجمانی کی اور وہ غریب و مظلوم لوگوں کے لئے انصاف کی ایک آواز تھے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

آنجہانی پنڈت سمپت پرکاش کی بے لوث خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: کل جماعتی حریت کانفرنس

Next Post

سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مزید 3 ایکسرے مشینیں نصب

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مزید 3 ایکسرے مشینیں نصب

سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مزید 3 ایکسرے مشینیں نصب

رام بن میں تیل کا ٹینکر گہری کھائی میں جا گرا، ڈرائیور ہلاک

رام بن میں تیل کا ٹینکر گہری کھائی میں جا گرا، ڈرائیور ہلاک

ایل جی منوج سنہا نے بالتل بیس کیمپ کا دورہ کیا

ایل جی منوج سنہا نے بالتل بیس کیمپ کا دورہ کیا

پانچ ہزار یاتریوں پر مشتمل قافلہ وادی روانہ

پانچ ہزار یاتریوں پر مشتمل قافلہ وادی روانہ

جموں کشمیر میں 2711 بے گھر گھرانوں کو پانچ مرلہ اراضی فراہم کی جائے گی :ایل جی

جموں کشمیر میں 2711 بے گھر گھرانوں کو پانچ مرلہ اراضی فراہم کی جائے گی :ایل جی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »