• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں کشمیر میں 2711 بے گھر گھرانوں کو پانچ مرلہ اراضی فراہم کی جائے گی :ایل جی

جموں کشمیر میں 2711 بے گھر گھرانوں کو پانچ مرلہ اراضی فراہم کی جائے گی :ایل جی

by امت ڈیسک
03/07/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں و کشمیر):جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا کہ ’’سرینگر میں جی 20 ٹورزم ورکنگ گروپ کانفرنس کے بعد یونین ٹیریٹری میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں کافی اضافہ ہوا ہے۔‘‘ انہوں نے پیش گوئی کی کہ ’’آنے والے مہینوں میں یہ تعداد بڑھتی رہے گی۔‘‘ ایل جی نے یہ بھی کہا کہ ’’جموں و کشمیر کے بے زمین گھرانوں کے لیے پانچ مرلہ اراضی کا اعلان‘‘ کرتے ہوئے کہا ’’پردھان منتری آواس یوجنا (یوجنا) کے ایک حصے کے طور پر تقریباً دو لاکھ بے گھر خاندان یو ٹی میں مکانات حاصل کر رہے ہیں۔‘‘ایل جی منوج سنہا کے مطابق ’’اس سال 22 مئی سے 25 مئی تک سرینگر میں منعقدہ کامیاب جی 20 اجلاس جموں و کشمیر میں سیاحت کی صنعت کے لیے گیم چینجر ثابت ہو رہا ہے۔‘‘ سرینگر کے راج بھون میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’جی 20 کانفرنس کے شرکاء مثبت پیغامات کے ساتھ اپنے اپنے وطن لوٹے، جی 20 سربراہی اجلاس کے بعد غیر ملکی سیاحوں کے جموں و کشمیر کے دوروں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ آنے والے مہینوں میں، اس تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہونے کی امید ہے۔‘‘منوج سنہا نے مزید کہا کہ سرینگر تیزی سے بین الاقوامی سرگرمیوں کا مرکز بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا: ’’پہلی بار، انڈین سسٹم آف میڈیسن، انجینئرز ایسوسی ایشن، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ایسوسی ایشن اور سپریم کورٹ کے 18 ججوں نے حال ہی میں سرینگر میں مختلف میٹنگوں میں حصہ لیا۔‘‘ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے پی ایم آواس یوجنا کے اعلان کے بعد جموں و کشمیر پیچھے نہیں رہ سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’ریونیو اینڈ رورل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور ایڈمنسٹریٹو کونسل کے ساتھ معاملے کا جائزہ لینے کے بعد جموں و کشمیر کے بے زمین گھرانوں میں پانچ مرلہ زمین تقسیم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ 2711 بے زمین گھرانوں کو پہلے ہی زمین مل چکی ہے اور مزید افراد کو بھی جلد ہی اراضی دی جائے گی۔ 1,99,550 بے گھر خاندانوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور 21 جون تک، ان میں سے 144000 کو منظوری مل چکی ہے جبکہ بقیہ کنبوں کو بھی اس میں شامل کیا جائے گا۔‘‘ایل جی نے اس سوال پر ’’آیا پروگرام میں مغربی پاکستانی مہاجرین کو بھی شامل کیا گیا ہے؟ محتاط انداز میں جواب دیا کہ ’’پروگرام میں ذات پات اور مذہب کا خیال نہیں رکھا گیا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’درست اہلیت کے تقاضوں کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔ ہر اُس شخص کو جو اہل ہے کو اسکیم کے ذریعے اراضی فراہم کی جائے گی۔‘‘

لیفٹیننٹ گورنر کا کہنا تھا کہ ’’بے گھر افراد کو گھر اور زمین دینا ایک انقلابی اقدام ہے۔ جب ایک غریب شخص کو گھر ملے گا تو وہ اس بات پر غور کرے گا کہ کس طرح روزی کمائی جائے اور اپنے بچوں کو تعلیم دی جائے۔‘‘ ایل جی نے زور دے کر کہا کہ ’’ایسا نہیں ہے کہ جو اننت ناگ ضلع میں اہل ہو اسے سانبہ میں گھر دیا جائے گا۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امرناتھ یاترا مناسب حفاظتی اقدامات کے ساتھ دونوں راستوں پر کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’علاقے کو صاف رکھنے کے لیے 4000 سینٹری ملازمین کام کر رہے ہیں۔ ایک مسئلہ جس پر اگلے دو دنوں میں توجہ دی جا رہی ہے وہ سیاحوں اور مقامی ٹریفک کا انتظام ہے۔ مقامی آبادی کو کم سے کم تکالیف کا سامنا کرنا پڑے گا۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پانچ ہزار یاتریوں پر مشتمل قافلہ وادی روانہ

Next Post

370 آرٹیکل 370 معاملے پر سپریم کورٹ میں گیارہ جولائی کو سماعت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
370 آرٹیکل 370 معاملے پر سپریم کورٹ میں گیارہ جولائی کو سماعت

370 آرٹیکل 370 معاملے پر سپریم کورٹ میں گیارہ جولائی کو سماعت

محبوبہ مفتی نے کیا مغل، سادھنا اور رازدان روڈ پر ٹنل کی تعمیر کا مطالبہ

محبوبہ مفتی نے عدالت عظمیٰ کے دفعہ 370 کے حوالے سے سماعت کے فیصلہ کا استقبال کیا

جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

لداخ میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

چھ ہزار سے زائد یاتریوں پر مشتمل پانچواں قافلہ جموں سے روانہ

چھ ہزار سے زائد یاتریوں پر مشتمل پانچواں قافلہ جموں سے روانہ

دفعہ 370 اب محض ایک تاریخ:ڈاکٹر شاہ فیصل

دفعہ 370 اب محض ایک تاریخ:ڈاکٹر شاہ فیصل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »