• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, فروری ۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
یکساں سول کوڈ کا نفاذ کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں:کشمیری علما

یکساں سول کوڈ کا نفاذ کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں:کشمیری علما

by امت ڈیسک
05/07/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں و کشمیر) :متحدہ مجلس علماء جموں وکشمیر نے ’’بھارت میں مسلم پرسنل لاء کے خلاف حکومتی سطح پر مہم چھیڑنے اور پورے ملک میں یکساں سول کوڈ (Uniform civil code) نافذ کرنے کیلئے فضا ہموار کرنے کی خاطر مذموم سرگرمیوں‘‘ پر فکر و تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ ’’یکساں سول کوڈ کا نفاذ کسی بھی قیمت پر ملت اسلامیہ کیلئے قابل قبول نہیں ہے۔‘‘ چنانچہ اس حوالے سے تمام تر صورتحال کا غائرانہ جائزے کے لیے عنقریب متحدہ مجلس علماء کی جانب سے ایک ہمہ گیر اجلاس طلب کیا جا رہا ہے جس میں دیگر ملی و سماجی مسائل پر بھی غور و خوض کیا جائے گا۔

مجلس نے سویڈن میں عین عید الاضحی کے موقع پر مسجد شریف کے سامنے حکومت اور انتظامیہ کی موجودگی اور ایماء پر ’’ایک بدبخت شرپسند کی جانب سے قرآن کریم کے مقدس نسخے نذر آتش‘‘ کرنے کی اشتعال انگیز حرکت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ’’نام نہاد اظہار رائے کی آزادی کی آڑ میں قابل احترام شخصیتوں اور متبرک مذہبی کتابوں کی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے اور اس کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی۔‘‘

مجلس نے کہا کہ ’’سویڈن میں اس بدبختانہ فعل کی وجہ سے جموں وکشمیر سمیت دنیا بھر کے دو ارب مسلمانوں کے مذہبی جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں اور مجلس پوری قوت کے ساتھ اس گھناؤنی حرکت کے خلا ف شدید احتجاج کرتی ہے کیونکہ آج کے گئے گزرے دور میں بھی ایمان و عمل کے لحاظ سے ایک کمزور مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے لیکن قرآن کریم، حضرت پیغمبر آخر الزماں ﷺ اور دین اسلام کے شعائر کی توہین اور بے حرمتی ہرگز برداشت نہیں کرسکتا۔‘‘متحدہ مجلس علماء جموں وکشمیر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ’’دراصل پوری دنیا خاص طور پر مغربی ممالک میں دین حق کی صداقت کی گونج اور اس کے فروغ اور لہر سے باطل قوتیں خوفزدہ ہو گئی ہیں اورIslam phobia کا شکار ہوکر مغربی دنیا اسلام کی حقانیت اور صداقت سے ڈر گئی ہے۔ مجلس نے او آئی سی سمیت دنیا بھر کے انصاف پسند اور مذہب پسند اقوام و ممالک سے اپیل کی کہ وہ مقدس شخصیات اور الہامی کتب خاص طور پر قرآن کریم کے تئیں توہین اور گستاخی کرنے والے عناصر اور سرپھرے قوتوں کو لگام دینے کیلئے اپنی مشترکہ آواز بلند کریں اور ایسے عناصر کیخلاف ایک ایسا بین الاقوامی قانون وضع کریں جس سے آئندہ کیلئے اس طرح کی مذموم ریشہ دوانیوں پر پوری طرح روک لگ سکے۔

واضح رہے کہ متحدہ مجلس علماء جموں وکشمیر میں مفتی اعظم کی مسلم پرسنل لاء بورڈ، انجمن اوقاف جامع مسجدسرینگر سمیت دارالعلوم رحیمیہ بانڈی پورہ، انجمن شرعی شیعان، جمعیت اہلحدیث،کاروان اسلامی، اتحاد المسلمین، انجمن حمایت الاسلام، انجمن تبلیغ الاسلام، جمعیت ہمدانیہ، انجمن علمائے احناف، دارالعلوم قاسمیہ، دارالعلوم بلالیہ، انجمن نصرۃ الاسلام کے علاوہ دیگر جملہ معاصر دینی، ملی، سماجی اور تعلیمی انجمن کے ذمہ داران شامل ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

حکومت بے گھر افراد کے لیے مکان کے نام پر 10 لاکھ لوگوں کو یہاں آباد کرنا چاہتی ہے:محبوبہ مفتی

Next Post

ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے گوردوارہ چھٹی پادشاہی کا دورہ کیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ای او ڈبلیو کشمیر نے جعلی سرٹیفکیٹس کے ذریعے ایس کے آئی ایم ایس میں ایم بی بی ایس داخلہ لینے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

ای او ڈبلیو کشمیر نے جعلی سرٹیفکیٹس کے ذریعے ایس کے آئی ایم ایس میں ایم بی بی ایس داخلہ لینے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

03/02/2026
اسپیکر اسمبلی نے آرٹیکل 370 سے متعلق ترمیم مسترد کر دی

اسپیکر اسمبلی نے آرٹیکل 370 سے متعلق ترمیم مسترد کر دی

03/02/2026
امریکہ کا بھارت کے لیے بڑا تجارتی اعلان، بھارتی مصنوعات پر ٹیرف 50 سے کم ہو کر 18 فیصد

امریکہ کا بھارت کے لیے بڑا تجارتی اعلان، بھارتی مصنوعات پر ٹیرف 50 سے کم ہو کر 18 فیصد

03/02/2026
آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

آسام کے وزیر اعلیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی داخل، مولانا محمود مدنی نے کی یہ بڑی اپیل

02/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

جموں و کشمیر اسمبلی دو مرحوم رہنماؤں کے لیے تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی

02/02/2026
بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

02/02/2026
Next Post
ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے گوردوارہ چھٹی پادشاہی کا دورہ کیا

ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے گوردوارہ چھٹی پادشاہی کا دورہ کیا

محبوبہ مفتی اشتعال انگیز بیانات دے کر لوگوں کو بھڑکا رہی ہیں:رویندر رینا

محبوبہ مفتی اشتعال انگیز بیانات دے کر لوگوں کو بھڑکا رہی ہیں:رویندر رینا

دنیا میں تین جولائی گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا

دنیا میں تین جولائی گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا

بارہمولہ میں دوشیزہ کو ہراساں کرنے کے الزام میں دو نوجوان گرفتار

بارہمولہ میں دوشیزہ کو ہراساں کرنے کے الزام میں دو نوجوان گرفتار

سابق جنگجو بنے OGW کپواڑہ میں گرنیڈ سمیت گرفتار: پولیس

قاضی گنڈ میں بین ریاستی منشیات اسمگلنگ گروہ کا پردہ فاش، پنجاب کے دو اسمگلر پوست سمیت گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »