• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
حکومت بے گھر افراد کے لیے مکان کے نام پر 10 لاکھ لوگوں کو یہاں آباد کرنا چاہتی ہے:محبوبہ مفتی

حکومت بے گھر افراد کے لیے مکان کے نام پر 10 لاکھ لوگوں کو یہاں آباد کرنا چاہتی ہے:محبوبہ مفتی

by امت ڈیسک
05/07/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں و کشمیر):جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے بدھ کے روز مرکزی حکومت کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا۔ دراصل پیر کے روز جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی جانب سے "بے گھر” افراد کو پانچ مرلہ زمین دینے کا اعلان کیا گیا۔ اس اعلان کی تنقید کرتے ہوئے محبوبہ نے سوال کیا کہ "ایل جی نے اعلان کیا کہ وہ تقریباً دو لاکھ لوگوں کو زمین دے رہے ہیں۔ اس بارے میں تھوڑا سا شک ہے کہ یہ "بے گھر” لوگ کون ہیں؟ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کی رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر میں تقریباً 19 ہزار لوگ ‘بے گھر’ ہیں۔”

اُن کا مزید کہنا تھا کہ "وہ بے گھر افراد کے لیے مکان کے نام پر 10 لاکھ لوگوں کو لا کر یہاں آباد کرنا چاہتے ہیں۔ وہ یہاں کے لوگوں کو کیوں بھڑکا رہے ہیں؟ وہ سمجھتے ہیں کہ 10 لاکھ لوگوں کو یہاں لا کر جموں و کشمیر میں ووٹ حاصل کریں گے۔” مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ "وہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد یہاں کے وسائل لوٹ رہے ہیں۔ جموں و کشمیر ایک گرین بیلٹ ہے لیکن وہ اسے کچی آبادی میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ غربت اور کچی آبادیوں کو درآمد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کشمیر سے زیادہ پریشان جموں کے لوگ ہیں کیونکہ فلڈ گیٹ وہیں سے کھلیں گے۔”اُن کا مزید کہنا تھا کہ”ہمارے پاس کافی وسائل ہیں، جموں کے پاس صرف تجارت ہے اور وہ بھی اب اُن سے چھینا جا رہا ہے۔ اگر ان کو زمین دینی ہے تو پہلے ہمارے پنڈت بھائیوں کو دو، جو کئی برسوں سے جموں میں ایک کمرے کے فلیٹ میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ ہم نے مہاجرین کے طور پر بھارت سے ہاتھ نہیں ملایا۔ اب آپ ہماری زمین پر نظریں جمائے ہوئے ہیں، ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہم اس کی مزاحمت کریں گے۔”

ایل جی کے علان کے خلاف جموں و کشمیر کے لوگوں کو ایک ساتھ آواز بلنند کرنے کی گزارش کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ "ہم کو لداخ کے لوگوں سے سیکھنا چاہیے۔ لداخ کے لوگ ایسی سرمایہ کاری نہیں چاہتے۔ میں انہیں سلام پیش کرتی ہوں۔ ہم لداخ کے لوگوں کی حمایت کرتے ہیں۔ اُن کی طرح ہمیں بھی جموں صوبے اور کشمیر صوبے کی عوام کو ایک ساتھ ان کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔”

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بانڈی پورہ کے گریز میں دل کا دورہ پڑنے سے ٹورسٹ گائیڈ کی موت

Next Post

یکساں سول کوڈ کا نفاذ کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں:کشمیری علما

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
مذہبی بنیادوں پر جموں و کشمیر کی تقسیم دو قومی نظریے کی توثیق ہوگی: محبوبہ مفتی

پیر پنجال اور چناب ویلی کے لیے ڈویژنل درجہ کا معاملہ: محبوبہ مفتی کا نیشنل کانفرنس سے واضح موقف کا مطالبہ

20/01/2026
Next Post
یکساں سول کوڈ کا نفاذ کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں:کشمیری علما

یکساں سول کوڈ کا نفاذ کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں:کشمیری علما

ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے گوردوارہ چھٹی پادشاہی کا دورہ کیا

ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے گوردوارہ چھٹی پادشاہی کا دورہ کیا

محبوبہ مفتی اشتعال انگیز بیانات دے کر لوگوں کو بھڑکا رہی ہیں:رویندر رینا

محبوبہ مفتی اشتعال انگیز بیانات دے کر لوگوں کو بھڑکا رہی ہیں:رویندر رینا

دنیا میں تین جولائی گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا

دنیا میں تین جولائی گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا

بارہمولہ میں دوشیزہ کو ہراساں کرنے کے الزام میں دو نوجوان گرفتار

بارہمولہ میں دوشیزہ کو ہراساں کرنے کے الزام میں دو نوجوان گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »