• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اپنی ناکامیوں پر پونچھ میں لوگوں کو ہراساں نہ کریں: فاروق عبداللہ

عوامی حکومت میں ماتمی جلوس پر پابندی ہٹائے گے: فاروق عبداللہ

by امت ڈیسک
29/07/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں و کشمیر):رکن پارلیمان اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ہفتے کے روز دعویٰ کیا کہ ’’جب جموں و کشمیر میں عوامی حکومت آئے گی تب شیعہ عزاداروں کا جلوس شہر کے آبی گزر سے برآمد ہوگا۔‘‘ سرینگر کے جڈی بل علاقے میں یوم عاشورہ کے موقع پر ذوالجناح کے جلوس میں شرکت کرنے کے بعد فاروق عبداللہ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا: ’’ہم بھی چاہتے تھے کہ یہ جلوس دوبارہ سے شروع ہو لیکن ہمارے ہی کچھ لوگ تھے جو اس جلوس کے خلاف تھے۔ میں اُن کا نام نہیں لینا چاہتا کیوں کہ اُن لوگوں کا انتقال ہو چکا ہے۔‘‘

فاروق عبداللہ کا مزید کہنا تھا کہ’’مجھے یاد ہے کہ اس جلوس میں سب شرکت کرتے تھے۔ میں خود ذوالجناح کی لگام پکڑ کے چلا کرتا تھا۔ میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ جب یہاں عوامی حکومت آئے گی تو یہ جلوس دوبارہ آبی گزر سے برآمد ہوگا۔‘‘ اس موقع پر انہوں نے عزاداروں سے گفتگو بھی کی اور اسلامی ممالک کے لیے دعا کرتے ہوئے عوام سے بھی گزارش کی کہ وہ بھی خدا کے حضور دعا کریں۔

منی پور میں شرمسار دینے والے واقعہ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’’مخالف جماعتوں کا ایک وفد آج منی پور کے لیے روانہ ہوا ہے۔ وہ واپس آئے گا اور پیر کو ہمیں اُن سے بھی معلوم ہوگا کہ وہاں حالات کیسے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہاں امن آئے، جو وہاں رہتے ہیں وہ امن سے زندگی گزار سکیں۔ ‘‘فاروق عبداللہ کا مزید کہنا تھا کہ ’’جو مذہبی لڑائی وہاں شروع کی گئی ہے، اس کو بند کیا جائے۔ ہم سب کو ایک ساتھ چلنے کی کوشش کرنی چاہیے، تب ہی یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ آپ نے وہاں کا ویڈیو دیکھا ہوگا، میں نہیں دیکھ پایا۔ جہاں ہماری بہنوں کو ننگا نچایا گیا، اُن کی عصمت دری کی گئی، اُنہیں مارا گیا اور نہ جانے کتنے اور مر رہے ہوں گے وہاں۔ ہم اُمید کرتے ہیں کہ وزیر اعظم پارلیمنٹ میں اس حوالے سے بیان دیں گے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

البدر ہائبرڈ جنگجو سری نگر میں گرفتار: پولیس

Next Post

انگلینڈکے فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
Next Post
انگلینڈکے فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

انگلینڈکے فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

کولگام میں فوجی اہلکار پراسرار طور لاپتہ

کولگام میں فوجی اہلکار پراسرار طور لاپتہ

امرناتھ یاتریوں کا 28واں جتھا جموں سے روانہ

امرناتھ یاتریوں کا 28واں جتھا جموں سے روانہ

اپوزیشن کا منی پور دورہ، متاثرہ لڑکی کی ماں کا ملزمین کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

اپوزیشن کا منی پور دورہ، متاثرہ لڑکی کی ماں کا ملزمین کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

کشمیر میں موسمی صورتحال مسلسل دگرگوں،3 اگست تک یہی صورتحال جاری رہنے کا امکان

کشمیر میں موسمی صورتحال مسلسل دگرگوں،3 اگست تک یہی صورتحال جاری رہنے کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »