• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
غریبوں کو زمین و مکانات فراہم کرنے کے لیے جلد ہی قانون بنایا جائے گا: منوج سنہا

کشمیر کے ساتھ ’تنازعہ‘ جوڑ کر بعض افراد تجوریاں بھرتے تھے:منوج سنہا

by امت ڈیسک
14/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
گاندربل (جموں و کشمیر) : جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ’’کشمیر میں تین دہائیوں کے دوران ’تنازعہ‘ کا نام دیکر کچھ لوگ اپنا ذاتی کاروبار چلا کر اپنی تجوریاں بھرنے کا کام انجام دے رہے تھے۔ جب کہ صرف عام آدمی کو ہی اس سب کی مار جھیلنی پڑی۔‘‘ لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے گولڈن گلوری ایکو پارک، سونہ مرگ میں ’’میری ماٹی میرا دیش‘‘ مہم کے تحت منعقد کیے گئے پروگرام کے دوران کیا۔ایل جی نے مزید کہا کہ ’’سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے نیٹورک کو پوری طرح اور جڑ سے ختم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ جبکہ مستقل اور پائیدار امن کو یقینی بنائے جانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔‘‘ سیاحت کے حوالہ سے ایل جی سنہا نے کہا: ’’رواں برس اب تک 10 لاکھ سیاح سونہ مرگ، گاندربل کا دورہ کر چکے ہیں۔ ضلع میں 130 ہوم اسٹے دستیاب ہیں، اور ہوم اسٹے نے گاندربل کے لوگوں کو روزی کمانے کا ایک بہترین موقع فراہم کیا ہے۔‘‘ ایل جی نے مزید کہا کہ گاندربل کے باشندوں نے لاکھوں امرناتھ یاتریوں کی میزبانی کی۔ ایل جی نے کہا ’’تمام امرناتھ یاتری بھائی چارے، امن اور ہم آہنگی کے پیغام کے ساتھ واپس گئے ہیں۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’گاندربل ضلع ترقی اور امن کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔‘

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ’’ایک عام انسان کو پر امن اور خوشحال زندگی گزارنے کا پورا حق حاصل ہے، تاہم بعض افراد کشمیر کے ساتھ ’تنازعہ‘ جوڑ کر عام انسان کو خوشحال اور پر امن زندگی گزارنے سے محروم کر رہے تھے جبکہ خود کی جیبیں بھرنے میں وہ خود مصروف تھے۔‘‘ لیفٹیننٹ گورنر کے مطابق ’’کچھ لوگوں کو کشمیر کی ترقی برداشت نہیں ہو رہی اور وہ طرح طرح کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔‘‘ لیفٹیننٹ گورنر کے مطابق ’’جن لوگوں کو جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی برداشت نہیں ہو رہی انہیں مستقبل میں مزید پریشانیاں ہوں گی، کیونکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ جموں و کشمیر تعمیر و ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے“۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سیما حیدر نے اپنے گھر پر ترنگا لہرایا، بھارت ماتا کی جئے اور پاکستان مردہ باد کے نعرے لگائے

Next Post

پونچھ میں نوجوان پستول سمیت گرفتار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
کولگام میں سرکاری ملازمین کے ساتھ ہاتھا پائی کے الزام میں 7 گرفتار: پولیس

پونچھ میں نوجوان پستول سمیت گرفتار

ایس کے آئی سی سی کا نام تبدیل، سیاسی جماعتیں برہم

ایس کے آئی سی سی کا نام تبدیل، سیاسی جماعتیں برہم

ہماچل پردیش میں قدرت کا قہر، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بیالس افراد ہلاک

ہماچل پردیش میں قدرت کا قہر، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بیالس افراد ہلاک

بارہمولہ میں ملی ٹینٹ کے بھائی نے اپنی رہائش گاہ پر ترنگا لہرایا

بارہمولہ میں ملی ٹینٹ کے بھائی نے اپنی رہائش گاہ پر ترنگا لہرایا

آئندہ پانچ سالوں میں بھارت تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا: مودی

آئندہ پانچ سالوں میں بھارت تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا: مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »