• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
حیدرپورہ انکاؤنٹر میں ہلاک شہریوں کی لاشیں لواحقین کے سپرد کی جائیں: عمر عبداللہ

فائل فوٹو

مشعال ملک کو عہدہ دینا پاکستان کا اندرونی معاملہ : عمر عبداللہ

by امت ڈیسک
22/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے پیر کے روز پارٹی ہیڈ کوارٹر میں میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کلعدم تنظیم جے کے ایل ایف کے سربراہ محمد یاسین ملک کی اہلیہ کو پاکستان کے نئے نگراں حکومت میں عہدہ دینے سے ہمیں کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ یہ پڑدوسی ملک کا اندرونی معاملہ ہے۔

انہوں نے سوالہ انداز میں کہا کہ "کیا ہم پاکستان سے مشورے کے بعد وزراء کی یہاں تقرری کرتے ہیں؟ ہم ان سے اپنے وزراء کی تقرری سے پہلے ہم سے مشورہ کرنے کی توقع کیوں رکھیں؟ یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے اور ہمارا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔راہل گاندھی کے حالیہ بیان کہ چین نے لداخ میں بھارت کی زمین پر قبضہ کیا کے سوال کے جواب میں عمر عبداللہ نے کچھ کہنے سے گریز کیا ۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی ہی اس کا جواب دیں گے کہ کیا چین نے بھارت کی زمین قبضے میں لی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ظاہر ہے کہ وہاں (لداخ میں) ان کے ساتھیوں نے راہل گاندھی کو اس معاملے کے بارے میں بتایا ہوگا اور میں وہاں لداخ میں نہیں ہوں۔

بتادیں کہ کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے گزشتہ روز کہا کہ مرکزی حکومت دعویٰ کر رہی ہے کہ بھارت کی ایک انچ زمین چین نے نہیں لی ہے تاہم حقائق اس کے برعکس ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگ دعویٰ کر رہے ہیں کہ بھارتی علاقے میں چینی فوجیوں نے مداخلت کی اور چراہگاہ کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ان کے مطابق مرکزی حکومت کی جانب سے چین کے حوالے سے کئے جارہے سبھی دعوئے حقیقت سے کوسوں دور ہے۔جموں و کشمیر میں آنے والے بلدیاتی انتخابات کے بارے میں پوچھے جانے پر عمر عبداللہ نے کہا کہ وہ انتخابات کے اعلان کے بعد ہی اس پر تبصرہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آج ‘بڑا سوال’ یہ ہے کہ بی جے پی جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانے سے کیوں خوفزدہ ہے جب کہ دیگر تمام انتخابات کرائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے سوالہ انداز میں کہا کہ اگر یو ایل بی، پنچایت اور پارلیمنٹ کے انتخابات ہو سکتے ہیں، تو اسمبلی کے لیے کیوں نہیں؟ بی جے پی اسمبلی انتخابات سے کیوں بھاگ رہی ہے۔

لداخ میں ہل کونسل کے انتخابات میں نیشنل کانفرنس کے انتخابی نشان کے معاملے پر عمر عبداللہ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اگر یہ معاملہ سپریم کورٹ میں چلا گیا تو ان کی پارٹی جیت جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کیا ہل کونسل انتخابات میں این سی کا نشان اتنا بڑا مسئلہ بن گیا ہے کہ انتظامیہ کو سپریم کورٹ جانا پڑے؟ ہمارے وکلاء تیار ہیں اور ہمیں وہاں بھی جیت کی امید ہے۔

واضح رہے کہ رواں مہینے کی پانچ تاریخ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کی گئی تھی۔ اس نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ 30 رکنی ایل اے ایچ ڈی سی کی 26 نشستوں پر آئندہ ماہ (ستمبر) کی 10 تاریخ کو انتخابات منعقد کیے جائیں گے، جس کے بعد ووٹوں کی گنتی چار روز بعد یعنی 14 ستمبر کو انجام دی جائے گی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

مسجد مخدوم صاحبؒ کے مرکزی امام انتقال کرگئے

Next Post

جموں کے نگروٹہ علاقے میں آئی ای ڈی بر آمد، ناکارہ بنا دی گئی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
جموں کے نگروٹہ علاقے میں آئی ای ڈی بر آمد، ناکارہ بنا دی گئی

جموں کے نگروٹہ علاقے میں آئی ای ڈی بر آمد، ناکارہ بنا دی گئی

چندریان 3 چاند پر اترنے کے لیے تیار

چندریان 3 چاند پر اترنے کے لیے تیار

توشہ خانہ اساسوں کی نگرانی کےلیے ٹیم تشکیل دی گئی

توشہ خانہ اساسوں کی نگرانی کےلیے ٹیم تشکیل دی گئی

پلوامہ میں دوسرے کا اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرکے پیسہ نکالنے والا گرفتار:پولیس

تیزاب پھینکنے والے دو مجرموں کو عمر قید کی سزا

کانگریس ورکنگ کمیٹی کا ممبر نامزد کرنے پر میر کا اننت ناگ میں استقبال

کانگریس ورکنگ کمیٹی کا ممبر نامزد کرنے پر میر کا اننت ناگ میں استقبال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »