امت نیوز ڈیسک //
ضلع بانڈی پورہ کے سمل سوناواری علاقے میں ایک 7 سالہ معصوم بچہ تیندوے کے حملے میں ہلاک ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق 28 اگست بروز سوموار سمبل نسبل کا زید بشیر ولد بشیر احمد گھر سے لاپتہ ہوجا تا ہے جس کے بعد مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ پولیس، سی آر پی ایف اور فوج کی مشترکہ ٹیم بچے کی تلاش میں لگتے پے اور قریب 10 گھنٹوں کے بعد بچے کے کپڑے دبے ہوئے خون میں لت پت پائے جس سے یہ معلوم ہوا کہ بچے پر تیندوے نے حملہ کیا۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ شاید یہ وہی تیندوا ہے جس کو اکثر علاقے میں گھومتا ہوا دیکھا گیا۔
تلاشی کاروائی کے دوران بچے کی لاش ایک پہاڑی کے دامن میں پائی گئی، اور پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی لوازمات مکمل ہونے کے بعد لاش کو اہل خانہ کے سپرد کردیا ۔