امت نیوز ڈیسک //
سرینگر میں پولیس نے ایک مسجد کے امام کو غیر فطری جنسی ہراسانی کے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔
سرینگر پولیس نے بتایا کہ سرینگر کے علاقے میں قائم ایک مسجد کے امام کو الزام کو جنسی ہراسانی کے معاملے میں گر فتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔ سرینگر پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا، ”وسیم راجہ ولد علی محمد ملا ساکنہ نور باغ، جو اس وقت مسجد عائشہ ملکا گون میں امام کے طور پر کام کر رہا ہے ، کو 09 سال کے بچے کے ساتھ غیر فطری جنسی جرم کرنے کے الزام میں
گر فتار کیا گیا ہے”۔
انہوں نے کہا کہ مہاراج گنج پولیس تھانہ میں آئی پی سی کی دفعہ 377 اور پوکسو ایکٹ کے 6،5 کے تحت ایف آئی آر 30/2023 درج کی گئی ہے۔