• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
امریکی سیب پر امپوٹ ڈیوٹی کم کرنے کے فیصلے کو واپس لیا جائے: تاریگامی

امریکی سیب پر امپوٹ ڈیوٹی کم کرنے کے فیصلے کو واپس لیا جائے: تاریگامی

by امت ڈیسک
12/09/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں کشمیر) :مرکزی سرکار کی جانب سے امریکی سیب اور دیگر مصنوعات پر امپوٹ ڈیوٹی میں نرمی پر جموں کشمیر بالخصوص وادی کشمیر کے سیاسی لیڈران اس فیصلے کی تنقید کر رہے ہیں اور سرکار سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ سی پی آئی ایم کے سینئر لیڈر اور سابق رکن اسمبلی ایم وائی تاریگامی نے کہا کہ ’’مرکزی سرکار کا یہ فیصلہ کشمیر، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش کے باغبانوں کے حق میں نہیں ہے اور انکو کافی نقصان سے دوچار ہونا پڑے گا۔‘‘

قابل غور ہے کہ بی جے پی سرکار نے کئی امریکی مصنوعات جیسے چنے، دال اور سیب پر امپوٹ ڈیوٹی 35 فی صد سے 15 فی صد کر دی ہے۔ یہ ٹیکس ابتدائی طور پر 2019 میں امریکہ کی جانب سے اسٹیل اور ایلومینیم اشیاء پر محصولات بڑھانے کے فیصلے کے جواب میں عائد کیے گئے تھے۔ یہ ڈیوٹی اصل میں 28 امریکی مصنوعات پر عائد کی گئی تھی۔ 5 ستمبر کو وزارت خزانہ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے چنے، دال (مسور)، سیب، چھلکے والے اخروٹ اور تازہ، خشک بادام کے علاوہ چھلکے والے بادام سمیت کئی مصنوعات پر سے امپوٹ ڈیوٹی کو ہٹانے کا اعلان کیا تھا۔ یہ فیصلہ مرکزی سرکار نے امریکی صدر جو بائڈن کے جی ٹوینٹی(G20) دورے سے دو روز قبل لیا تھا اور وزیر خزانہ نرملا سیتھارامن نے اس ضمن میں نوٹیفیکشن جاری کی تھی۔ایم وائی تاریگامی نے سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’’کشمیر میں خاصی آبادی سیب کی باغبانی کر رہی ہے اور انکا روزگار اسی صنعت پر منحصر ہے۔ لیکن جب سرکار نے امریکی سیب پر ٹیکس کو کم کر دیا ہے، اس سے یہاں کے سیب کا دام کم ہوگا اور باغبانوں کو نقصان ہوگا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ سرکار کو کسانوں کے لئے انشورنس اسکیم، کے سی سی قرضے کو معاف کرنا چاہئے اور کاشتکار موافق اسکیمیں لاگو یا مرتب کرنی چاہئے جس سے باغبان نقصان سے دوچار نہ ہو سکے۔

تاریگامی نے مقامی سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ امپوٹ ڈیوٹی کے معاملے میں یکجا ہوکر کاشتکاروں کی حمایت میں آواز بلند کریں۔ یاد رہے کہ گزشتہ دو روز سے مقامی سیاسی جماعتوں کے لیڈران بالخصوص نیشنل کانفرنس، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماؤں نے مرکزی سرکار کی امپوٹ ڈیوٹی کے فیصلے کی شدید تنقید کی ہے اور اسکو ’’کاشتکاروں کو ڈبونے‘‘ سے تعبیر کیا ہے۔ ان لیڈران نے مرکزی سرکار پر زور دیا ہے کہ وہ اس فیصلے کو واپس لیں۔ جموں و کشمیر کے تین سابق وزراء اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ، ان کے فرزند عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی اس فیصلے کی سخت نکتہ چینی کی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ہندواڑہ میں تین نابالغ لڑکے پر اسرار طورپر لاپتہ

Next Post

بابر اعظم آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
Next Post
بابر اعظم آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

بابر اعظم آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

کشمیریوں کے وقار کو مجروح کرنے کی کوشش کی جارہی ہے: سجاد لون

امید ہے مرکزی سرکار امریکی سیب پر دوبارہ امپورٹ ڈیوٹی نافذ کرے گی: سجاد لون

سری نگر میں گزشتہ 3 سالوں میں 65، بڈگام میں 13، گاندربل میں 1 عسکریت پسند ہلاک

کوکرناگ میں فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین جھڑپ شروع

راجوری انکاؤنٹر پھر شروع، ایک فوجی اہلکار اور دو عسکریت پسند ہلاک

راجوری انکاؤنٹر پھر شروع، ایک فوجی اہلکار اور دو عسکریت پسند ہلاک

شبیر شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت 22 ستمبر کو ہوگی

شبیر شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت 22 ستمبر کو ہوگی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »