امت نیوز ڈیسک //
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم تیسری مرتبہ پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں۔
بابر اعظم کو اگست کے مہینے کی کارکردگی پر پلیئر آف منتھ قرار دیا گیا ہے۔
گزشتہ ماہ کے پلیئر آف دی منتھ کے ایوارڈ کے لیے پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور آل راؤنڈر شاداب خان کو نامزد کیا گیا تھا۔
پآک کپتان نے کہا کہ میں آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پانے پر خوش ہوں، گزشتہ ایک ماہ ہماری ٹیم کے لیے غیر معمولی رہا ہے،ہم نے شاندار پرفارمنسز کا مظاہرہ کیا ہے۔