• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
میر واعظ مین سٹریم سیاست میں شامل نہیں ہونگے : حریت کانفرنس کی وضاحت

حکومت میرے اسٹیٹس کو واضح کرے، نظربندی پر میرواعظ کا ردعمل رد

by امت ڈیسک
03/11/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں کشمیر) :تاریخی جامع مسجد سرینگر میں آج مسلسل چوتھے جمعہ کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، ایسے میں ایک بار پھر جامع مسجد کا مرکزی دروازہ نمازیوں کے لیے بند کر دیا گیا اور جامع کے آس پاس پولیس، سی آر پی ایف اور دیگر سیکورٹی ایجنسیز کی بھاری تعیناتی کو عمل میں لایا گیا، وہیں میرواعظ محمد عمر فاروق جو کہ چار سال کی طویل ترین خانہ نظربندی کے بعد ستمبر کے آخری ہفتے میں رہا کئے گئے تھے کو بھی جامع مسجد میں وعظ وتبلیغ کی اجازت نہیں دی گئی اور انہیں اپنے گھر، واقع نگین، سرینگر سے جامع مسجد جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

اس حوالہ میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے انتظامیہ کے اس روئے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انجمن اوقاف جامع کے صدر اور میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے لگاتار چوتھے جمعہ کو بھی کشمیر کی سب سے بڑی عبادت گاہ – مرکزی جامع مسجد سرینگر – کو نمازیوں کیلئے بند کرنے اور خود انہیں اپنے ہی گھر میں نظر بند کرکے وعظ و تبلیغ پر قدغن عائد کرنے کے عمل کو ریاستی حکومت کا انتہائی افسوسناک طرز عمل قرار دیتے ہوئے آنریبل ہائی کورٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا سنجیدہ نوٹس لے۔میرواعظ نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ انہیں ابھی گزشتہ مہینے ہی چار سال کی طویل نظر بندی کے بعد رہا کیا گیا تھا اور وہ یہ بات سمجھنے سے قاصر ہیں کہ کیوں انہیں ایک دن رہا کیا جاتا ہے اور کئی کئی دنوں تک پھر سے نظر بند کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف حکومت کے اس معاندانہ طرز عمل کے حوالے سے آنریبل ہائی کورٹ میں کیس زیر سماعت ہے اور اگلے ہفتے اس کی سنوائی بھی ہو رہی ہے۔

میرواعظ نے مزید کہا کہ حکومت بار بار جامع مسجد کو نشانہ بنا رہی ہے اور ان کو دینی اور منصبی سرگرمیوں سے روکا جا رہا ہے اورحضرت پیران پیر دستگیر صاحبؒ کے عرس پاک کے سلسلے میں بھی انہیں دستگیر صاحب سرائے بالا اور دستگیر صاحب خانیار میں وعظ و تبلیغ کی مجالس میں جانے سے روکا گیا۔ حالانکہ وہاں ان کو سننے کیلئے کثیر تعداد میں لوگ جمع تھے۔ میرواعظ نے کہا کہ وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ان کا سٹیٹس( status )کیا ہے اور حکومت آخر کیا چاہتی ہے؟

فلسطین کے حوالہ سے میرواعظ نے کہا: ’’جہاں تک فلسطین کا تعلق ہے اور انسانی قدروں اور عدل و انصاف کا تقاضا ہے تو یہ بات بالکل واضح ہے کہ پوری دنیا کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام بھی مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ہم کشمیری مظلوم فلسطینی عوام کے لیے دعا کے سوا اور کیا کر سکتے ہیں؟ کو کچھ کرنا ہے وہ عالمی برادری کو کرنا ہے، تاہم عالمی طاقتیں خاموش تماشتائی بنی بیٹھی ہیں۔‘‘ انہوں نے یونائیٹڈ نیشنز سمیت دیگر عالمی اداروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ عالمی طاقتیں وہاں قتل عام اور نسل کشی ہوتے دیکھ رہی ہے۔ کمسن بچوں اور نہتے شہریوں کو قتل کیا جا رہا ہے اور عالمی طاقتیں اس قتل عام کو روکنے کے بجائے اسرائیل کو ہتھیار فراہم کر رہی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو قتل کیا جائے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ یہ عالمی برادری کیلئے بڑا چیلنج ہے۔ اقوام متحدہ کچھ نہیں کرپا رہا ہے، او آئی سی جیسا ادارہ بھی بالکل ناکام ہو چکا ہے اور فلسطین کے حوالے سے یہ مہذب دنیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ وہاں جاری قتل عام کو روکنے کیلئے نتیجہ خیز اقدامات اٹھائے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

تین تمغے جیتنے والی تیر انداز شیتل دیوی کا شاندار استقبال

Next Post

کشتواڑ میں پاکستانی غبارہ برآمد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

ہندوستان کے ساتھ میچ کھیلنے پر از سر نو غور کرنے کے لیے پاکستان راضی

07/02/2026
اسلام آباد دھماکہ:اسلامک اسٹیٹ آف پاکستان نے لی ذمہ داری، حملہ آور کی شناخت، پشاور میں تین مشتبہ ملزمان گرفتار

اسلام آباد دھماکہ:اسلامک اسٹیٹ آف پاکستان نے لی ذمہ داری، حملہ آور کی شناخت، پشاور میں تین مشتبہ ملزمان گرفتار

07/02/2026
جموں و کشمیر میں نئے انتظامی یونٹس قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں نئے انتظامی یونٹس قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: عمر عبداللہ

07/02/2026
افسران عوامی نمائندوں کی بات نہیں سنتے، عیدگاہ میں سڑکوں اور پانی کی شدید قلت: مبارک گل

افسران عوامی نمائندوں کی بات نہیں سنتے، عیدگاہ میں سڑکوں اور پانی کی شدید قلت: مبارک گل

07/02/2026
اسلام آباد دھماکہ : بھارت نے پاکستان کے الزامات کو مسترد کر دیا

اسلام آباد دھماکہ : بھارت نے پاکستان کے الزامات کو مسترد کر دیا

07/02/2026
پاکستان میں  مسجد پر خودکش حملہ، 31 افراد جاں بحق، 169 زخمی

پاکستان میں مسجد پر خودکش حملہ، 31 افراد جاں بحق، 169 زخمی

06/02/2026
Next Post
کشتواڑ میں پاکستانی غبارہ برآمد

کشتواڑ میں پاکستانی غبارہ برآمد

جموں کشمیر میں ملازمین کی جانب سے احتجاج پر پابندی عائد

جموں کشمیر میں ملازمین کی جانب سے احتجاج پر پابندی عائد

جموں و کشمیر اور لداخ کی عدالتوں میں سرمائی تعطیلات کا اعلان

ہائی کورٹ نے عصمت دری کے مجرم کو کیا بری

سنجے شرما کی ہلاکت کا معاملہ : ایس آئی اے نے اچھن پلوامہ میں جائے وقوع کا معائنہ کیا

پونچھ میں ملی ٹینسی کیس میں ایس آئی اے کے چھاپے

ہیڈ کانسٹیبل کے قاتلوں کو جلد پکڑا جائے گا : پولیس سربراہ

ہیڈ کانسٹیبل کے قاتلوں کو جلد پکڑا جائے گا : پولیس سربراہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »