امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: سری نگر میں ملی ٹینٹ حملے میں زخمی ہونے والے پولیس انسپکٹر نے جمعرات کو ایمز نئی دہلی میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ سری نگر کے مسرور احمد نامی پولیس انسپکٹر کو علاج کے لیے نئی دہلی لے جایا گیا تھا تاہم وہ آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
پولیس انسپکٹر مسرور وانی پر گزشتہ ماہ ایک پستول بردار نامعلوم ملی ٹینٹ نے حملہ کیا تھا جب وہ عیدگاہ سری نگر میں مقامی کمیونٹی کے دیگر افراد کے ساتھ کرکٹ کھیل رہے تھے۔
ایک ماہ سے زیادہ علاج کے بعد مسرور کو بدھ کے روز خصوصی علاج کے لیے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) منتقل کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ "اسے وہاں سے سری نگر ایئرپورٹ لے جایا گیا جہاں سے اسے ایئر ایمبولینس میں نئی دہلی منتقل کیا گیا،” پولیس نے بتایا۔ تاہم وہ آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (کشمیر ڈاٹ کام)








